مئو

محدث کبیر علامہ ضیاءالمصطفیٰ صاحب سڑک حادثے میں زخمی

عالم اسلام کی معروف شخصیت محدث کبیر حضرت علامہ و مولانا ضیاءالمصطفی صاحب قبلہ کا ایک سفر کے دوران ایکسڈنٹ ہوگیا ہے۔hoon (ان کے شہزادے مفتی جمال مصطفی صاحب ) کے ذریعے خبر ملی ہے کہ اللہ کے کرم سے کچھ زیادہ چوٹ نہیں آئی ہے صرف کندھے میں چوٹ آئی اور کندھے میں درد ہے۔ تقریبا ایک دو ہفتہ پہلے حضرت درس بخاری دے کر جارہے تھے تو گاڑی سے گرگئے تھے تو کندھے میں چوٹ آگئی تھی اور درد بھی تھا ۔ وہی درد اور زیادہ ہوگیا ہے۔

خبروں کے مطابق علامہ موصوف شہرہبلی سے بزریعہ کار گوا کے اجلاس میں شرکت کیلئے تشریف لے جا رہے تھے شہر گوا سے تقریباً پندرہ کلومیٹر پہلے کار کا چکہ پھٹنے کے سبب کارڈی وائڈر سے ٹکرا گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ جانکاری جناب محمد عسجد رضا قادری نے دی انھوں دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا سبھی حضرات حضور محدث کبیر علامہ ضیاءالمصطفیٰ صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ کی صحت یابی کے لیے دعاے خیر فرمائیں۔

اللہ تبارک و تعالی حضرت کو شفائے کاملہ عطا فرمائے اور ان کی عمر میں برکتیں نازل فرمائے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

محدث کبیر علامہ ضیاءالمصطفیٰ صاحب سڑک حادثے میں زخمی” پر 21 تبصرے

  1. اللہ رب العزت بیمار کربلا کے صدقے میں جلد از جلد شفاء کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے آمین ثم آمین

  2. اللہ رب تبارک و تعالیٰ اپنے پیارے حبیب ﷺ کے صدقے طفیل شفائے کاملہ دائمہ عاجدلہ عطا فرمائے آمین

  3. اللہ رب العزت اپنے حبیب کے صدقے میں حضرت کو عمر خضر عطا فرمائے اور ان کا سایہ ہم سب پر تا دیر قائم و دائم اور مزید انسے دین کی خدمت کا موقع عطا فرمائے۔۔آمین یا رب العالمین بجاہ النبی الامین الکریم صلی اللہ علیہ والہ وبارک وسلم

  4. حافظ احادیث کثیرہ حضور سرکار محدث کبیر علامہ ضیاء المصطفیٰ اطال اللہ عمرہ کی صحت یابی کیلئے مسجد اہلسنت نصیر احمد بعد نماز جمعہ قرآن خوانی و درود خوانی ہوگی تمام احباب اہلسنت خصوصی طور پر شرکت فرمائیں

    اللہ پاک حضور کے فیوض و برکات سے عوام اہلسنت کو مالامال فرمائے آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ

    محمد آصف رضا جلالی

  5. اے اللہ میرے پیر و مرشد حضور محدث کبیر علامہ ضیاء المصطفی صاحب کو جلد سے جلد شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرما اور ان کو عمر دراز بالخیر صحت جسمانی روحانی تندرستی عطا کر اور ان کا سایہ ہمارے سروں پر سلامت رکھ اے اللہ میرے پیر و مرشد کو عمر دراز عطا کر امین امین ثم امین💖

  6. اللہ عزوجل اپنے حبیب دونوں عالم کے طبیب حضور رحمتِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے صدقہ وطفیل حضور محدثِ کبیر علامہ ضیاءالمصطفیٰ صاحب قبلہ زید مجدہ کو صحت وتندرستی عطا فرماکر عمر خضر کی دولتوں وبرکتوں سے مالا مال فرماے
    آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم

  7. عالم اسلام کی عبقری شخصیت محدث کبیر علامہ ضیاء المصطفیٰ قادری صاحب قبلہ کیلئے رضا اکیڈمی نے دعا ءشفا و صحت یابی کی اپیل کی،

    حضرت محدث کبیر صاحب علم حدیث میں یکتائے زمانہ ہیں اللّٰہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے
    الحاج محمد سعید نوری
    پریس ریلیز ممبئی
    عالم اسلام کی عبقری شخصیت و مشہور زمانہ محدت شہزادۂ حضور صدر الشریعہ حضرت علامہ مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری صاحب قبلہ سجادہ نشین آستانہ صدر الشریعہ گھوسی ضلع مئو یوپی انڈیا
    کا ہبلی سے گوا آتے ہوئے دوران سفر اکسیڈنٹ ہوگیا جس میں آپ کو چوٹیں آ ئی ہیں
    جیسے ہی یہ خبر عام ہوئی تو آپ کے عقیدت مند وں بالخصوص دنیا بھر میں پھیلے ہوئے شاگردوں میں تشویش کی لہر دوڑ پڑی
    اس موقع پر رضا اکیڈمی کے بانی و سربراہ قائد ملت الحاج محمد سعید نوری صاحب نے بروقت احباب سے رابطہ قائم کیا تو یہ معلوم ہوا کہ آپ کرناٹک کے تبلیغی دورے پر تھے وہاں سے بذریعہ کار گوا جارہے تھے کہ راستے میں آپ کی گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس میں آپ کو چوٹیں آئی ہیں
    حضرت نوری صاحب نے احباب و رفقاء بالخصوص ائمہ مساجد واساتذہ مدارس ساتھ میں آج جمعۃ المبارکہ میں خصوصی طور پر دعائے شفا کرنے کی اپیل کی ہے
    فقط
    محمد عارف رضوی
    سکریٹری رضا اکیڈمی

  8. Allahu Akbar.
    Ya Allah Azzawajal. Pyare Aaqa ka sadqa.
    Hazrat ko jald se jald khub achchi sehat ata farma.
    Hazrat ko khub lambi zindagi ata farma.
    Ameen. Ameen. Ameen 🤲

  9. الحمدللہ رب العالمین
    اللہ تعالیٰ حضور محدث کبیر کواپنےحفظ وامان میں رکھے اور عمر خضر عطا فرمائے آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم

  10. یہ خبر پڑھ کر ایک وقت کے لیے ایک لمحے کے لیے ایسا لگا کہ جان ہی نکل گئی ہو۔۔۔ مگر بعد مفتی شاہد رضا نے تسلی دے دی۔اللہ تبارک و تعالی حضرت کو عمر طویل عطا فرمائے۔

  11. حضور محدث کبیر حضرت علامہ ضیاء المصطفی قادری صاحب قبلہ شہرہبلی سے بزریعہ کار گوا کے اجلاس میں شرکت کیلئے تشریف لے جا رہے تھے شہر گوا سے تقریباً پندرہ کلومیٹر پہلے کار کا چکہ پھٹنے کے سبب کارڈی وائڈر سے ٹکرا گئی ہے، اسکی اطلاع ملتے ہی حضرت کے ہمراہ آپ کے صاحبزادے حضرت مولانا ابو یوسف صاحب سے رابطہ کرتا رہافون نہ اٹھنے کی وجہ سے مجھےکافی تشویش ہورہی تھی لیکن حضرت مولانا جمال مصطفیٰ صاحب امجدی گھوسی سے تفصیلی معلومات حاصل ہو گئی ہے تب مجھے اطمینان حاصل ہوا۔ حضرت محدث کبیر صحیح سلامت اورمحفوظ ہیں-جملہ احباب اہلسنت خاص طور سے ائمہ حضرات سے اپیل ہے کہ مساجد میں حضور محدث کبیر صاحب کی درازئی عمر اور صحت یابی کی دعاکریں –
    غلام رسول بلیاوی
    خادم
    مرکزی ادارہ شرعیہ

  12. دعا برائے صحت و عافیت……!
    آج بروز جمعرات حضور محدث کبیر مدظلہ العالی کو سفر کے دوران ایک حادثہ پیش آیا جس میں حضور والا کو چوٹ وغیرہ بھی آئی ہیں
    لہٰذا تمام لوگوں سے دعا کی گزارش ہے
    دعا کریں کہ اللہ رب العزت حضور محدث کبیر کو شفائے کلی عطا فرمائے اور صحت و تندرستی والی زندگی دے
    ان کا سایہ ہم غربائے اہلسنت پر تادیر قائم فرمائے اور حاسدین کے حسد، شرپسندوں کی شرپسندی سے محفوظ فرمائے۔ آمین ثم آمین

    طالب دعا : محمد شاہ نواز امجدی

  13. اللہ رب العزت اپنے پیارے محبوب صاحب لولاکﷺ کے وسیلے سے علامہ صاحب کو صحت و عافیت عطا فرمائے اور آپ کے سایے کو اہل سنت والجماعت پر تا دیر قائم و دائم فرمائے۔ آمین

  14. اللہ رب العزت اپنے حبیب کے صدقے میں شفاء کاملہ عاجلہ عطا فرمائے درازی عمر عطا فرمائے آمین

  15. مولی تعالیٰ اپنے پیاروں کے صدقے شفاے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے آمین یارب العالمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم

  16. 🕌 رضا اکیڈمی کے بانی الحاج محمد سعید نوری صاحب نے 24 اگست بروز جمعرات سوشل میڈیا پر خبر دی تھی کہ عالم اسلام کی عبقری شخصیت نائب قاضی القضاۃ فی الہند حضور محدث کبیر حضرت علامہ ضیاء المصطفیٰ قادری دامت برکاتہم القدسیہ کا ہُبلی سے گوا جاتے ہوئے اکسیڈنٹ ہوگیا ہے جس میں آپ کو چوٹیں آئی ہیں۔

    اس سلسلے میں سعید نوری صاحب نے عوام اہلسنت سے دعائے شفا کی اپیل بھی کی تھی۔

    الحمدللہ! اب مصدقہ ذرائع سے خبر ملی ہے کہ حضرت بخیر و عافیت ہیں،ایکسیڈنٹ تو ہوا تھا مگر زیادہ چوٹ نہیں آئی ہے اور اہم بات یہ کہ آج 25 اگست بروز جمعہ حضرت ممبئی تشریف لا چکے ہیں اور نماز جمعہ کی امامت برکاتی مسجد، کیلاش اپارٹمنٹ، ممبئی سینٹرل میں فرمائیں گے۔

    ان شاءاللہ تعالی بانی رضا اکیڈمی بھی وہیں نماز ادا کریں گے اور حضرت کی بارگاہ میں ملاقات کا شرف حاصل کرکے خیریت دریافت کریں گے۔

    تمام احباب و رفقاء اور عوام اہلسنت سے گزارش ہے کہ ممبئی سنٹرل میں، ناگپاڑہ کے قریب برکاتی مسجد میں پہنچ کر عالم اسلام کی عبقری شخصیت کے پیچھے نماز جمعہ ادا کرنے کا شرف ضرور حاصل کریں۔

    خیال رہے کہ نماز جمعہ کی جماعت کا وقت 1:30 رکھا گیا ہے، لہٰذا وقت پر پہنچنے کی کوشش کریں اور اس پیغام کو جلد عام کردیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے