شمالی مشرقی بھارت

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

چھتیس گڑھ میں بھگوا لو ٹریپ کا تازہ ترین معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ساہو مدھور نامہ ہندو آدمی نے اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا۔
پورا واقعہ یہ ہے کہ 2018 میں سلمہ سلطانہ گھر سے لاپتہ ہو جاتی ہے۔ 2019 میں جب اس کے والد کا انتقال ہوگیا ، اور وہ اس میں بھی نہ آ سکی تو لوگوں کو خدشہ ہوا کہ شاید معاملہ کچھ بڑا ہے۔ اس کے گھر والوں نے تھانے میں اس کی گم شدگی کی رپورٹ درج کروا دی۔ اس کے بعد پولیس تفتیش میں لگ گئی اور ابھی کچھ ہی دنوں پہلے مدھر ساہو اور اس کے دو ساتھیوں(کوشل اور مدھر شرما) کو گرفتار کر لیا۔ انہیں حضرات نے بتایا کہ فلاں جگہ لاش کو گاڑ دیا گیا تھا۔
پھر اب پندرہ فٹ نیچے زمین میں گڑی سلمہ سلطانہ کو کھود کر نکالا گیا ، جس کے اوپر ہائیوے تعمیر ہوچکا تھا۔

بتایا جارہا ہے متاثرہ خاتون نیوز اینکر تھی جس کی وابستگی مجرم سے ہوگئی۔ کچھ دنوں لو ان رلیشن شپ کا معاملہ چلا اور پھر جب مجرم کا دل بھر گیا تو اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سلمہ کو مار ڈالا اور اسے زمین کے 15 فٹ نیچے گاڑ دیا اور آزاد گھومنے لگا مگر معاملہ جب پولیس تک پہنچا تو اس نے تفتیش کرنے لگی اور تقریبا 5 سال بعد جب مجرم کے دوستوں کو پکڑا تو انھوں نے خلاصہ کیا کہ فلاں جگہ جہاں اب ہائیوے بن چکا ہے وہاں لڑکی کو دفن کیا گیا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے کھدائی شروع کی اور وہاں سے لڑکی کے باقیات کو نکالا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے