عادل آباد:21 اگست(ایجنسی)
عادل آباد میں بی جے پی نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے کی اجازت نہ دینے پر غنڈہ گردی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن میں زبردستی داخل ہوگئے اور حکومت اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کی۔ بھجپائیں کی غنڈہ گردی کا یہ ویڈیو اب وائرل ہورہا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ عادل آباد ضلع بی جے پی صدر پائل شنکر کی قیادت میں عادل آباد ضلع مستقر میں گزشتہ روز نرمل میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائدین اور کارکنوں پر لاٹھی چارج کے خلاف احتجاج کیا گیا۔اس دوران پتلے کو نذر آتش کرنے کو لے کر پولیس اور بھارتیہ بی جے پی قائدین و کارکنوں کے درمیان بحث و تکرار اور ہاتھا پائی ہوگئی جس میں عادل آباد ضلع صدر پائل شنکر اور دیگر کارکنان زخمی ہوگئے۔