نامعلوم بیکری گاڑی سے تصادم
بارہ بنکی (ابو شحمہ انصاری) بہرائچ بارہ بنکی قومی شاہراہ پر جانوروں کی منڈی مسولی چوراہے کے قریب ایک بے قابو ٹینکر کے الٹنے سے شاہراہ پر زبردست آگ لگ گئی۔ اطلاع پر پہنچنے والی نصف درجن سے زائد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی محنت کے بعد تقریباً 3 گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔ ٹینکر آتش گیر مواد لے کر بارہ بنکی کی طرف جا رہا تھا۔
اتوار کی رات تقریباً 3.30 بجے ٹینکر نمبر یو پی 53 اے ٹی 3639 گونڈہ کی طرف سے بارہ بنکی کی طرف جا رہا تھا اور وہ کنٹرول کھو بیٹھا اور ہائی وے کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا اور الٹ گیا جس کی وجہ سے ٹینکر میں زبردست آگ لگ گئی۔ جس کے باعث شاہراہ پر کئی کلومیٹر تک جام رہا۔ موقع پر فائر بریگیڈ کی نصف درجن گاڑیوں نے گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ کافی کوشش کے بعد پولیس نے ٹینکر کو ہائی وے سے ہٹا کر گاڑیوں کا آجا جانا شروع کروایا۔
(ٹینکر نامعلوم بیکری گاڑی سے ٹکرا کر الٹ گیا)
کچھ ہی فاصلے پر واقع ڈھابے پر موجود لوگوں کے مطابق یہ واقعہ دوپہر ساڑھے تین بجے کے قریب پیش آیا تو ٹینکر بسکٹوں سے لدی گاڑی سے ٹکرانے کے بعد شاہراہ کے بیچوں بیچ بے قابو ہوکر الٹ گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کا گولہ بن گیا۔ ٹینکر گاڑی آگ کے شعلوں میں جل گئی۔ اطلاع پر فوراً مسولی پولس پہنچی اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔
اطلاع ملتے ہی بارہ بنکی فتح پور ، رام سنیہی گھاٹ اور رام نگر کی نصف درجن فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئیں۔ٹینکر میں لگی بھیانک آگ پرگھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پایا جاسکا۔ اس کے بعد پولیس نے کرین کی مدد سے ٹینکر کو ہائی وے سے کنارے تک ہٹایا۔ ہائی وے پر پھیلے کیمیکل کو صاف کیا اور نقل و حرکت شروع کی تو لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔