رانچی : ہر سال کی طرح اس سال بھی دعوتِ اسلامی ہند نے ملک بھر میں واقع تقریباً 1700 تعلیمی اداروں میں ترنگا لہرا کر ’’امرت مہوتسو‘‘ کا یومِ آزادی بڑی دھوم دھام سے منایا، جس میں دعوتِ اسلامی ہند۔ کے فلاحی شعبے ( جی این آر ایف) غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن کے ذریعے مختلف جگہوں پر مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا انتظامیہ کی اجازت سے جیلوں میں مریضوں، بیماروں اور قیدیوں میں پھل تقسیم کیے گئے ساتھ ہی رانچی میں جامعۃالمدینہ فیضان قطب جھارکھنڈ پنداگ جامعۃالمدینہ فیضان مصطفیٰ الہی نگر ومدرسۃ المدینہ فیضان قطب جھارکھنڈ بیلدار محلہ ڈورنڈہ رانچی کے طلباء نے پرچم کشائی کی اسکے بعد ایک بڑی ترنگا ریلی بھی نکالی گئی ریلی میں بچوں نے مل کر حب الوطنی پر مبنی نعروں کے ساتھ ملی نغمے گائے
آخر میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے عالمی امن امان اور ہندوستان کی ترقی کے لیے دعا کی اس ریلی کو کامیاب بنانے میں دونوں جامعہ کے مدرسین وناظمین نے کوششیں فرمائی
میڈیا ڈیپارٹمنٹ۔
دعوت اسلامی رانچی