مہاراشٹرا

خانقاہ قادریہ چشتیہ عثمانیہ یارعلویہ شاستری نگر بھانڈوپ ممبئی میں عرس شعیب الاولیاء اختتام پزیر

ممبئی: شیخ المشائخ شعیب الاولیاء حضرت مولانا صوفی الشاہ محمد یارعلی لقد رضی المولی عنہ بانی دارالعلوم فیض الرسول براؤن شریف کےعرس کی مناسبت سے خانقاہ عثمانیہ یارعلویہ قادریہ چشتیہ اشرفیہ شاستری نگر بھانڈوپ ممبئی میں مورخہ 10/اگست 2023/کو منایا گیا پیر طریقت نبیرہ شعیب الاولیاء صاحبزادہ و جانشین انجم العلماء خلیفہ مختار الاولیاء و حضور شیخ الاسلام حضرت مولانا الحاج محمد اشرف الجیلانی عرف شمیم انجم صاحب سجادہ نشین آستانہ حضورانجم العلماءبگولہوا قاضی شہرت گڑھ ضلع سدھارتھ نگر یوپی کی سرپرستی میں منایا گیا حضرت قاری محمد جبرئیل فیضی رابوڑی تھانہ کی تلاوت سی عرس پاک کا آ غا ز ہوا نظامت کے فرائض ادیب ملت حضرت مولانا مناظر حسین صاحب رضوی ترجمان خانقاہ عثمانیہ یارعلویہ شاستری نگر بھانڈوپ نے خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیا جناب رفعت رضا صاحب اور جناب نقیب رضا اور مشہور نعت خواں جناب ندیم اشہر صاحب ممبئی نے نعت ومنقبت حضور شعیب الاولیاء کا حسین گلدستہ پیش کرکے سامعین کو مسحور کیا ماہرعلوم وفنون حضرت علامہ مفتی غلام معین الدین چشتی صاحب شیخ الحدیث جامعہ فاطمہ الزہرا گھاٹ کوپر ممبئی وخطیب اہل سنت حضرت علامہ الحاج عبداللہ عارف صدیقی ایڈیٹر سنی اسلامی آواز بگولہوا قاضی شہرت گڑھ ضلع سدھارتھ نگر ۔وخلیفہ حضور اجمل العلماء و شیخ الاسلام حضرت علامہ محمد جمال احمد صدیقی بانی و مہتمم جامعہ مخدوم سمنانی شیل پھاٹا ممبرا ممبئی نے حضور شعیب الاولیاء علیہ الرحمہ و حضور انجم العلماء علیہ الرحمہ ومختارالاولیاء کے سیرت وسوانح کے اہم اہم پہلو پر روشنی ڈالی پوری خانقاہ عقیدتمندوں سے بھر گئی ممبئی گجرات واطراف واکناف سے آ ہے ہوئےمریدین متوسلین معتقدین نے شرکت کرکے حضور شعیب الاولیاء کی بارگاہ میں خراج محبت پیش کیا اور فیضان سے مالا مال ہوئے ناشر مسلک اعلی حضرت حضرت مولانا عباس علی صاحب رضوی تحریک تحفظ ناموس رسالت ممبئی نے اخیر میں اپنے تاثرات پیش کئے جو بہت ہی جامع رہا حضرت مولانا ظفر الدین صاحب صدر رضا اکیڈمی حلقہ مولنڈ تھانہ وحضرت مولانا برکت علی فیضی گونڈوی رابوڑی تھانہ ممبئی ودیگر مقامی وبیرونی علماء کرام نے شرکت فرمائی مقررہ وقت 2/48منٹ پر قل شریف ہوا صاحب سجادہ حضرت جانشین انجم العلماء حضرت مولانا الحاج محمد اشرف الجیلانی عرف شمیم انجم صاحب نے رقت انگیز دعا جس سے سب کی آنکھیں نم تھیں اسی ماحول میں اپنے جد اعلی وخانقاہ یارعلویہ کے سبھی افراد جو مدفون ہیں انکے روح کو ایصال ثواب کیا پھر صاحب سجادہ کی جانب سے لنگر یارعلویہ عثمانیہ کا اہتمام کیا گیا جسے حاضرین علماء وعوام نے تناول کیا اور حضور شعیب الاولیاء کے فیضان سے مالا مال ہوئے اور صاحب سجادہ سے ملاقات کرکے دعائیں لیں۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے