سدھارتھ نگر

تحریک اصلاح معاشرہ کے ہیڈ آفس پر عرس شعیب الاولیاء کی تقریبات کا اہتمام

آج بتاریخ 10 اگست بروز جمعرات تحریک اصلاح معاشرہ کے ہیڈ آفس موضع کمہریا میں عرس حضور شعیب الاولیاء علیہ الرحمہ نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ انعقاد پذیر ہوا صبح تحریک اصلاح معاشرہ کے اشتراک سے مدرسہ عربیہ نظام العلوم یار علویہ کمہریا کے طلبہ نے قرآن خوانی کا‌اہتمام کیا جس میں مدرسہ کے اساتذہ اور تحریک کے مبلغین کی خصوصی شرکت رہی۔ قرآن خوانی کے بعد ایک مختصر پروگرام بھی ہوا جس کا آغاز متعلم محمد شہزاد کی تلاوت قرآن سے ہوا بعدہ متعلم محمد شمیم نے منقبت پیش کی جب کہ نعت و منقبت مشہور و معروف ثنا خوان شاعر اسلام قاری غلام معین الدین معین فیضی (استاذ: مدرسہ ہذا) اس موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے حضرت حافظ و قاری مولانا صدام حسین فیضی صاحب (پرنسپل مدرسہ ہذا) نے عرس شیخ المشائخ سیدنا الشاہ حضور شعیب الاولیاء لقد رضی المولیٰ عنہ کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی انھوں نے کہا کہ: حضور شعیب الاولیاء علیہ الرحمہ تقویٰ، طہارت، نیک نیتی اور اخلاق و کردار کی جس بلندی پر فائز تھے وہ بہت اہل کمال کو حاصل ہوتی ہے، انھوں نے براؤں شریف میں دار العلوم اہلسنت فیض الرسول قائم کیا اور اس کو عروج تک پہنچانے میں اپنا پسینہ نہیں خون جگر خرچ کیا ہے، آپ‌ نے اپنی پوری زندگی فیض الرسول کی تعمیر و ترقی کے لیے وقف کر دی، ان کا مقام بھی بہت اونچا تھا اور کردار بھی بہت عظیم تھا، ان سے ملاقات کرنے والے، ان سے اکتساب فیض کرنے والے آج بھی ان کی بے مثال سادگی اور خلوص کی تعریف کرتے نہیں تھکتے۔ پھر مولانا موصوف ہی کی دعاؤں پر محفل کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر جناب ماسٹر محمد وصی اختر، حافظ محمد دلشاد، حافظ محمد نعیم، حافظ محمد اکرم، حافظ محمد ہدایت اللہ، حافظ محب اللہ، محمد عسجد، محمد سمیر، محمد اعظم، محمد شعیب، محمد شہیر، محمد ارشد، محمد نوشاد، محمد سلیم، اور خود راقم الحروف غلام محمد صدیقی فیضی اس کے علاوہ مدرسہ کے طلبہ و موضع کمہریا کے عاشقان حضور شعیب الاولیاء بھی اس تقریب میں شریک‌ سعادت رہے۔

غلام محمد صدیقی فیضی ارشدی
خادم: تحریک اصلاح معاشرہ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی
ہیڈ آفس: کمہریا پوسٹ برگدوا کھکھری ضلع سدھارتھ نگر یوپی الہند

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے