آج بتاریخ 10 اگست بروز جمعرات دارالعلوم بہار شاہ میں عرس حضور شعیب الاولیاء علیہ الرحمہ نہایت ہی تزک واحتشام کے ساتھ اساتذۂ کرام وطلباء کی موجودگی میں انعقاد پذیر ہوا۔
تقریب میں خطاب فرماتے ہوئے حضرت علامہ مفتی شمس القمر صاحب فیضی نےشعیب الاولیا ء کے حیات وخدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضور شعیب الاولیا ء کی سب سے بڑی کرامت یہ ہے کہ آپنے ۴۴سال تک تکبیر اولی کے ساتھ نماز فوت نہیں ہونے دیا اس موقع پردارالعلوم کے پرنسپل حضرت مولانا مفتی ریحان الحسن صاحب قبلہ اور شیخ الحدیث حضرت مفتی معین الدین اشرفی مصباحی ، حضرت مولانا مفتی رفیع الزماں مصباحی اور دارالعلوم بہار شاہ کے نائب پرنسپل حضرت مولانا سراج الدین احمد صاحب قبلہ اور حضرت قاری عظیم اللہ صاحب اور حضرت قاری محمد اکرم صاحب موجود تھے بعدہ صلوٰۃ و سلام ہوا اور حضور شعیب الاولیاء علیہ الرحمہ کو ایصال ثواب کرتے ہوئے محفل کا اختتام ہوا۔