مہاراشٹرا

نماز تمام عبادتوں میں سب سے افضل: مولانا اللہ بخش امجدی)

  • جماعت رضائے مصطفےٰ برانچ جالنہ‌ کے زیر اہتمام اسلامی تربیتی کیمپ کا انعقاد

پاکی آدھا ایمان ہے اور نماز تمام عبادتوں میں سب سے افضل ہے،اس لیے نماز مکمل پاکی اور اس کے فرائض و واجبات، درست مخارج اور مکمل سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کے مطابق ادا کی جاے وہی نماز قابل قبول ہے،اس طرح کا اظہار خیال حضرت مولانا قاضی اللہ بخش امجدی نے 6/اگست 2023ءبروز اتوار صبح دس بجے سے شام 5/بجے تک جماعت رضائے مصطفے برانچ جالنہ‌ کے زیر اہتمام منعقد اسلامی تربیتی کیمپ بمقام حسنیہ مسجد برہان نگر میں فرمایا نماز کی پابندی گناہ سے دور رہنے امن امان قائم رکھنے کی تلقین فرمائی، مفتی غلام نبی امجدی نے وضو وغسل کا طریقہ مسائل وضو بیان فرماےاور محمد رضا شافعی صاحب نے قرآن مجید کے سورتوں کی مشق کرائی صلاۃ وسلام مولانا قاضی اللہ بخش امجدی کی دعا پر یہ کیمپ اختتام پذیر ہوا بعد نماز ظہر تناول طعام کا انتظام کیا گیا تھا۔اس موقع پر تقریباً 100افراد نے شرکت فرمائی اور نماز کے مسائل سیکھیںں نیز سوالات کے جوابات بھی دے گیے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے