گزشتہ دنوں (۲۷؍جولائی ۲۰۲۳ء) نوری مشن کا ۵؍رکنی وفد علما و مشائخ اہل سنت سے ملاقات کی غرض سے ممبئی پہنچا۔ سنی جمعیۃ العلماء کے صدر مولانا سید معین میاں اشرفی جیلانی، سربراہ رضا اکیڈمی الحاج محمد سعید نوری سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر الحاج محمد سعید نوری نے کہا کہ اقتدار نشیں؛ قادیانی فرقہ کے لیے ملک میں راہیں ہموار کر رہے ہیں۔ قادیانیت کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ اس ضمن میں ہمیں چاہیے کہ فتاویٰ حسام الحرمین کی روشنی میں فتنۂ قادیانیت کا تعاقب کریں اور ان کے مکرو فریب سے مسلمانوں کو آگاہ کریں۔ غلام مصطفیٰ رضوی نے کہا کہ ان شاء اللہ! اعلیٰ حضرت کی ردِ قادیانیت پر کتابوں کی ترسیل کی جائے گی۔
تعزیتی پیغام: بعد نمازِ ظہر علامہ قمرالزماں خان اعظمی (سکریٹری جنرل ورلڈ اسلامک مشن برطانیہ) کے صاحبزادے اشرف اعظمی کی محفل ایصالِ ثواب میں شرکت کی گئی- یہاں علامہ اعظمی اور بیرسٹر معین الزماں اعظمی سے ملاقات کی گئی اور تعزیتی پیغام پیش کیا گیا-
پیغامِ شہادت، دین پر استقامت: اسی دن سرِ شام وَفد نے شہزادۂ غوث اعظم حضرت سید عبدالقادر جیلانی میاں سے ملاقات کی۔آپ نے کہا کہ امام حسین رضی اللہ عنہ کا پیغامِ شہادت دین پر استقامت ہے۔ ضرورت اِس بات کی ہے کہ اعلیٰ حضرت کی کتابیں عام کی جائیں تا کہ عقائد کی حفاظت کی جا سکے۔
ایثارِ اہلِ بیت: شب میں سنی شافعی مسجد کھیرنے گاؤں میں منعقدہ محفلِ ذکر شہید اعظم میں شرکت کا شرف حاصل ہوا۔ جہاں مفتی دیارِ کوکن مفتی سید محمد رضوان شافعی رفاعی نے اپنے خطاب میں کہا کہ:اسلام کو سربلندی اہلِ بیت کے ایثار سے ملی۔ مالیگاؤں سے نوری مشن کے وفد میں غلام مصطفیٰ رضوی، فرید رضوی، نعیم رضوی، یاسین رضوی، سعد رضوی شامل تھے۔ اس موقع پر مطبوعاتِ نوری مشن بھی علماے کرام کی خدمت میں پیش کی گئیں۔