بین الاقوامی

نوری مسجد، ٹکساس (امریکہ) میں حضرت اشرف ملت کا عظمت فاروق اعظم پر تاریخی خطاب

ٹیکساس/امریکہ:
حضرت اشرف ملت کے دورہئ امریکا کی یہ اہم کڑی تھی،ٹکساس کے زندہ دل مسلمان خصوصا نوجوان اور اعلیٰ تعلیم یافتہ حضرات آپ کی زیارت اورآ پ کا خطاب سننے کے لیے ذوق وشوق کے ساتھ جمع تھے۔اس موقعہ پرآپ نے نوری مسجد کے خطیب وامام مولانا حسن رضا خان،صاحب کی گزارش پرنماز عشاکی امامت بھی فرمائی۔نماز میں آ پ نے امریکی مسلمانوں کی فلاح بہبود اور امریکا کی سلامتی کے لیے دعا فرمائی،اور کہا کہ اے اللہ اس سرزمین کے دروازے کواسلام کے لیے کھول دے۔اور اس سرزمین پر رہنے والے انسانوں کے درمیان نفرت کا خاتمہ فرمادے،اور آپسی بھائی چارہ اور محبت کو فروغ عطا فرما۔
نماز کے بعد نعرہائے تکبیر ورسالت سے آپ کا استقبال کیا گیا۔اورباضابطہ آپ کے خطاب کااعلان کیاگیا۔مولانا حسن رضا خان،صاحب خطیب وامام مسجد ہٰذانے آل انڈیا علما مشائخ بورڈ کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہاکہ بورڈ ہندوستان کے سنی صوفی مسلمانوں کی سب سے بڑی علمی وفکری تنظیم ہے،جس کی صدرت کافریضہ حضرت ا شرف ملت انجام دیتے ہیں،اسی طرح ورلڈ صوفی فورم بورڈ کاعالمی شاخ ہے جس کے ذریعے عالمی سطح پر سنی صوفی مسلمانوں کے موقف کوپیش کیا جاتاہے۔مولانا نوری نے کہا کہ حضرت ا شرف ملت خانقاہ اشرفیہ کچھوچھہ مقدسہ کے ایک جلیل القدر فرد ہیں،آپ کے والد گرامی شیخ اعظم حضرت مولانامفتی اظہار
اشرف اشرفی جیلانی ہیں،جو فرزند ارجمند ہیں سرکار کلاں حضرت علامہ مفتی سید مختار اشرف اشرفی جیلانی علیہما الرحمہ کے،اس طرح آپ کاروحانی سلسلہ بہت مضبوط ہے۔
آپ کے خطاب سے قبل نعت ومنقبت کاروحانی سلسلہ شامعین کے قلوب کوگرماتا رہا،خصوصا قصیدہ بردہ شریف نے لوگوں میں ایک عجیب روح پھونک دی۔ایک مداح رسول نے حمد ابری تعالیٰ کے عنوان سے انگریزی نظم پیش کیا۔آج کے خطاب کاموضوع: حضرت سیدنا عمرفاروق ا عظم رضی اللہ عنہ کی حیات وخدمات تھی،خطاب سے قبل نے اپنے اوپنے مخصوص انداز میں منظوم درود پاک پیش کیا۔اس کے بعد آپ نے علمی وتاریخی انداز میں مقام فاروق اعظم کو آشکارا کیا اورکہا کہ ڈیموکریسی کی بات سب سے پہلے اگر کسی دھرم یا مذہب نے کیا ہے تو وہ مذہب اسلام ہے۔اسی لیے تمام خلفا ے راشدین کی تقرری شورائی نظام (جمہوری طریقے)عمل میں آئی،حضرت عمر جیسے طاقت ور خلیفہ کی تقرری بھی حضرت صدیق اکبرکی پسند اورانتخاب کے ذریعے عمل میں آئی،آپ نے عامۃ المسلمین کے سامنے ان رائے طلب کی،اورلوگوں کے خدشات کو دور کیا۔مولانا کچھوچھوی نے کہاکہ حضرت فاروق اعظم کی عظمت کے لیے یہ کافی ہے کہ آپ نے بائیس لاکھ مربع میل پر پھیلی ہوئی سلطنت اسلامیہ پر حکومت کی۔آپ نے اپنے د ور میں کئی ایسی چیزیں ایجاد فرمائیں جو آج بھی نظام حکومت کاحصہ ہیں۔اسی لیے دنیا کے بڑے بڑے مفکرین بلالحاظ مکتب ومسلک آپ کی عظمت کا اعتراف کرتے ہیں۔اورعالمی علمی مراکز اورتحقیقاتی اداروں میں آپ کی شخصیت پر سیکڑوں پی ایچ ڈیز ہوچکی ہیں۔حلانکہ آپ کی شخصیت اس سے بلند تر ہے۔اس موقعہ سے حضور اشرف ملت نے مسجد ہٰذاکے خطیب وامام کو ”جہان ا علیٰ حضرت اشرفی“ کا ایک نسخہ تحفۃ پیش فرمایا۔صلاۃ وسلام اور
اشرف ملت کی دعا نیزلنگر اشرفی پر پروگرام کاختتام ہوا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے