ممبئی: اتر پردیش کے مشہور عالم دین وخطیب مفکر ملت الحاج حضرت علامہ عبداللہ عارف صدیقی ایڈیٹر سنی اسلامی آواز بانی و مہتمم جامعہ صدیقیہ عطائے رسول و سعدیہ نسواں اسکول بگولہوا شہرت گڑھ ضلع سدھارتھ نگر یوپی دس روزہ ذکر شہیدان کربلا جو سنی سلیمانیہ مسجد کھاڑی نمبر 3/ساکی ناکہ ممبئی کی جانب سے انجمن فیضان حسین کمیٹی کھاڑی نمبر3ساکی ناکہ ممبئی کے زیر اہتمام منعقد ہے چھٹویں پروگرام میں دیوانگان امام حسین کے عظیم مجمع میں فضائل اہلبیت ومناقب اہل بیت کے عنوان سے زبردست خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ امام عالی مقام جنتی نوجوانوں کے سردار ہیں امام عالی مقام کانام ہر پاک زبان پرجاری ہےآپ نے اپنی اور بیٹوں کی قربانی پیش کرکے شریعت محمدیہ کی لاج بچالی خلیفہ حضور تاج الشریعہ حضرت مولانا حافظ وقاری الحاج محمد جمال احمد علیمی خطیب وامام سنی سلیمانیہ مسجد کھاڑی نمبر3ساکی ناکہ ممبئی کی سرپرستی میں ہونے والے اجلاس بڑےہی کامیابی کے ساتھ منزل کی طرف رواں دواں ہے منتظمہ کمیٹی جناب شمس اللہ صاحب صدر ۔صدام حسین سکریٹری ۔فخرالدین ۔محرم علی وغیرہم کی محنتیں اور اہل محلہ کے تعاون سے محفل کامیابیوں کے راہ پر گامزن ہے۔
