کان پور: ہماری آواز(یاسر عبدالقیوم) 21جنوری// جمعیتہ علماء اترپردیش( وسط ژون) کے جنرل سکریٹری مفتی ظفر احمد قاسمی کی قیادت میں ایک وفد کانپور دیہات واوریا پہنچا، جہاں جمعیت کی ممبر سازی مہم کا جائزہ لے کر ذمہ داران کو ضروری ہدایات دیں۔واضح ہوں ان دنوں صوبائی جمعیت کے فعال سکریٹری مفتی ظفر احمد قاسمی و سطی زون کے اضلاع کی ممبر سازی مہم لینے کیلئے دورے پر ہیں اسی ضمن میں وہ گزشتہ روز وفد لے کر کانپور دیہات کے تحت واقع مدرسہ اشرف العلوم کیسی پہنچے جہاں ضلعی عہدیداران وکارکنان سے تبادلۂ خیالات کرتےہوئے ضروری ہدایات دیں، دوران خطاب انہوں نے کہا اس ملک میں مظلوموں وکمزورں کی داد رسی جمعیتہ علماء ہند کے بنیادی اصول کا حصہ ہے جس کی تازہ مثال شمال مشرقی دہلی کے فساد متاثرین کی کامیاب قانونی چارہ جوئی و پیروی ہے، واضح رہے دہلی فساد میں بے قصوروں کو بڑے پیمانے پر گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد قائد ملت حضرت مولانا محمود اسعد مدنی کی کوشش سے 161افراد کی ضمانت عمل میں آئی اور اسطرح کی خدمات کی ایک عظیم تاریخ جمعیتہ علماء کی رہی ہے، ۔نہوں نے کہا آپ حضرات سرگرم عمل ہوکر دینی وملی خدمات کی انجام دہی میں مصروف رہیں اور ضلع کے تمام مقامات پر ممبر سازی کی مہم کو منظم انداز میں چلائیں، اس موقع پر وسط زون کے نائب صدر مولانا عبد الرب قاسمی نے کہا جمعیتہ علماء ہند نے ملک وملت کے لئے کارہائے نمایاں انجام دیئے، آزادی کی تحریک میں قائدانہ کردار ادا کیا اور اس کے بعد مسلمانوں کے ملی تشخص، ان کی دینی تعلیم وتربیت اور تمام سماجی خدمات میں مسلسل جدو جہد کی انہوں نے بتایا الحمدللہ آج بھی جمعیتہ علماء مسلمانوں کی سب سے قدیم، فعال اور بافیض جماعت ہے، آخر میں مولانا محمد اظہار قاسمی صدر کانپور دیہات کی دعا پر میٹنگ اختتام پذیر ہوئی، اس موقع پر مولانا محمد ذوالفقار نقشبندی،مولانا محمد عقیل قاسمی،مولانا نعت اللہ راج پوری،مفتی مجیب الرحمٰن قاسمی،مولانا ارشاد ثاقبی، حاجی بدر عالم، حاجی محمد عقیل پکھرایاں ،قاری محمد سعید احمد، مولانا اسماعیل قاسمی اکبر پور، وغیرہ سمیت کثیر تعداد میں علماء وائمہ وسماجی شخصیات موجود رہیں۔
متعلقہ مضامین
دارالعلوم ضیاء مصطفیٰ میں عرس حافظ ملت منایا گیا
دارالعلوم ضیاء مصطفیٰ فہیم آباد کالونی کانپور میں حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ بانی جامعہ اشرفیہ مبارکپور کی پچاسویں یوم وصال کے موقع پر جشن عزیزی منایا گیاجس میں حضرت حافظ أسرار احمد چشتی نے قرآن پاک کی تلاوت فرمائیدارالعلوم ھذا کے بچوں نے منظوم خراج پیش فرمائیںمولانا محمد تیسیرالدین تحسین رضا قادری رفاعی مدرس […]
اہل سنت کے پاسبان تھے قاضی شہر کانپور
کانپور: 7فروری/ ہماری آواز (پریس ریلیز) شہر کی مسجد عزیز فاطمہ سول لائن کانپور میں آج قاضی شہر کے لیے تعزیتی جلسہ منعقد ہوا۔جلسہ تعزیت سے خطاب کر تے ہوئے امام مسجد ہذا و خلیفہ حضور کمال ملت رفاعی سرکار و خلیفہ حضور شیخ الاسلام علامہ مدنی میاں قبلہ اشرفی الجیلانی ۔ مولانا تیسیر الدین […]
دارالعلوم ضیاے مصطفیٰ میں یوم جمہوریہ کا انعقاد، جمہوریت کی بقا کے لیے گی گئی دعا
کان پور: 26 جنوری، ہماری آواز(خیبر عالم نوری)شہرِ کانپور کا مشہور و معروف علمی ادارہ دارالعلوم ضیائے مصطفی فہیم آبادکالونی میں پرچم کشائی کے ساتھ یوم جمہوریہ منایا گیا.اس موقعےپر حب الوطنی میں سرشاراساتذہ و ممنون قوم نے شہیدانِ وطن کو خراج عقیدت پیش کرتےہوئے نم آنکھوں سے بارگاہِ الہی میں جمہوریت کے تحفظ و […]