پورے ہندوستان کے باشندوں کے لیے بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ ملیشیا کا سب سے بڑا ایوارڈ جو توکوہ مال ہجرہ جانا جاتا ہے یہ ایوارڈ دنیا بھر میں سب سے بڑے مسلم اسکالر کو ملیشیا کے سلطان اور وزیراعظم کے ذریعے دیا جاتا ہے اور یہ بھی بتادوں کہ 2008 سے ہر سال محرم الحرام کے آغاز پہ عالمی شہرت یافتہ افراد کو ہجرہ ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ جو عالمی امن اور ہم آہنگی کے لئے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ماضی میں یہ ایوارڈ شامی اسکالر ، ڈاکٹر وہیہ مصطفے ، الازہر شریف کے گرانڈ امام ڈاکٹر احمد محمد الطيب اور مسلم لیگ کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ محمد بن عبدالکریم العیسی جیسی قابل ذکر شخصیات نے یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے لیکن اس سال یہ بین الاقوامی اعزاز مفتی دیار الھندیہ شیخ ابوبکر احمد مسلیار شافعی حفظہ اللہ کو کولالمپور ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقدہ ایک مخصوص تقریب کے موقع پر دیا گیاہے۔ منگل کو ملیشیائی سلطان و وزیراعظم کے ذریعے خصوصی ایک فلائٹ ہندوستان کے کیرلا ائیرپورٹ روانہ کیا گیا اور شیخ ابوبکر احمد کو اپنے یہاں بحیثیت مہمان مدعو کیا اور اسی میں یہ اعزاز دیا گیا اس عظیم الشان کامیابی ملنے کے بعد انڈین گرانڈ مفتی ابو لایتام سلطان العلماء شيخ أبوبكر أحمد صاحب قبلہ مد ظلہ العالی کل بروز اتوار صبح 8 بجے وطن عزیز کے کالیکٹ انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچ رہے ہیں شیخنا کو سینکڑوں کار اور بائک ریلی کے زوردار استقبال کے ساتھ جامعہ مرکز ثقافتہ السنیہ کی صحن میں لایا جائےگا ۔ مرکز کے میئن آڈیٹوریم میں کل صبح تقریبا 30 : 10 منعقد شاندار استقبالیہ پروگرام میں ہندو مسلم عیسائی مذہب کے اہم شخصیات اور مختلف سیاسی سماجی نیتا لوگوں کی بھی شرکت ہوگی، واضح رہے ملیشیائی حکومت کی جانب سے دئے جانے والا یہ اعلی ایوارڈ "ہجرہ” کسی ہندوستانی عالم کے حصے میں اب تک نہ آیا تھا یہ ایوارڈ پانیوالے پہلا ہندوستانی عالم بنے شیخ ابوبکر احمد مسلیار شافعی مد ظلہ العالی النوارانی، ملیشیا کے سلطان اور وزیر اعظم نے حکومت کی طرف سے خاص چارٹرڈ ہوائی جہاز بھیجکر عمدہ ترین اعزاز کے ساتھ رسمی مہمان بناکر عالم اسلام کا دل جیت لیا۔ اللہ رب العزت ملیشیا کو عروج بخشے، اور اللہ رب العزت شیخنا کی صحت وعافیت کے ساتھ عمر خضر عطا فرمائے اور ہم سب پہ انکا سایہ قائم ودائم رکھے ۔ آمین بجاہ سید المرسلین 👐
محرر
مجیب الرحمٰن سلطانی ثقافی
متعلم مرکز ثقافتہ السنیہ