آج بتاريخ 21/جولائی 2023ء بمطابق 2/محرم الحرام 1445ھ بروز جمعہ کا دن نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے کہ آج ہی روز ملاح ٹولی، بائسی، پورنیہ کے جد محترم ماسٹر ضیاءالرحمٰن صاحب قبلہ کے بڑے فرزند عم محترم عالی جناب ذوالقرنين صاحب کو کناڈا یونیورسٹی، کناڈا سے Graduate in MBA کی سند تفویض کی گئی_
یہ علاقہ بائسی اور گرد و نواح کے لیے مقام مسرت اور قابل صد افتخار بات ہے کہ اس کی کوکھ سے جنم لینے والے افراد اکناف عالم میں شہرت و بلندی کے علَم نصب کر تے جا رہے ہیں(مولیٰ تعالیٰ اس مبارک سلسلے کو دوام بخشے آمین)
اس مبارک و مسعود موقع پر محترم ذو القرنين، ان کے احباب و متعلقین، والدین اور اساتذۂ کرام کو دل کی اتہ گہرائیوں سے تحریک دعوت و اصلاح،پورنیہ ہدیۂ تبریک پیش کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ مولیٰ تعالیٰ انہیں مزید ترقیوں سے ہمکنار فرمائے، شریعت مطہرہ کے مطابق زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور حاسدین کے حسد اور شریروں کی شرارت سے محفوظ و مامون رکھے آمین ثم آمین یا رب العالمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم
شریک مسرت:
محمد شاداب رضا مصباحی
رکن: تحریک دعوت و اصلاح،پورنیہ
بانی: زعیم العلما کوچنگ سینٹر،بائسی
متوطن: گھسکی ٹولہ،چریا،بائسی،پورنیہ