بارہ بنکی سماجی گلیاروں سے

بارہ بنکی میں شجرکاری مہم کا جلسہ منعقد

  • واتا ورن کو سوچھ بنانا ہی پڑے گا
  • یعنی ہمیں ورکچھ لگانا ہی پڑے گا

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری))بروز جمعرات ضلع پنچایت بارہ بنکی کے آڈیٹوریم میں اسے آلودگی سے پاک بنانے اور ماحول کو متوازن رکھنے کے لیے ضلع پنچایت بارہ بنکی کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں شجر کاری سے متعلق پروگرام میں محکمہ جنگلات کی جانب سے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا ہے اور ساتھ ہی شجر کاری کو یقینی بناتے ہوئے اس کی تصویر ہریتما ایپ پر اپ لوڈ کرنے کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ اس موقع پر مسز راج رانی راوت صدر ممبر ضلع پنچایت اور دیگر عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ڈیویژنل فاریسٹ آفیسر کی طرف سے معزز عوامی نمائندوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کے بعد ضلع بارہ بنکی میں شجرکاری کے سلسلے میں ایکشن پلان کو حتمی شکل دی گئی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے