- قرآن حکیم کی توہین ہم قطعی برداشت نہیں کرسکتے: حاجی معین الدین اشرفی
- دہلی میں رضا اکیڈمی کے زیر اہتمام علماء کرام ودانشوران قوم کی سویڈن کے خلاف میٹنگ
دہلی: 21 جولائی
یورپی ملک سویڈن کی خباثت دن بدن بڑھتی جارہی ہے وہ مسلسل توہین قرآن مجید کرکے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے جذبات مذہبی کو مجروح کررہا ہے
سب سے پہلے اس نے تین جنوری2023 کو قرآن کریم کی بے حرمتی کی پھر 28جون کو عید الاضحیٰ کے دن اسٹاک ہوم جامع مسجد کے سامنے کلام پاک کے نسخے کو نذرِ آتش کیا
اب پھر سلوان مومیکا شیطان نے جمعرات کے دن پہلے تو کتاب اللّٰہ شریف کو جلانے کا اعلان کیا مگر عوامی در عمل کو دیکھتے ہوئے اس نے نذرِ آتش کرنے کے بجائے سخت طریقے سے توہین کی جسے تحریر میں لایا نہیں جاسکتا اس کی اس طرح کے گھناؤنا فعل سے پوری دنیا کے مسلمان مشتعل ہیں اور وہ سویڈش حکومت کو سبق سکھانے کے لئے تیار ہیں
قرآن مجید کی بے حرمتی کی خبر ملتے ہی دہلی میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے کئ دنوں سے مقیم رضا اکیڈمی کے بانی و سربراہ قائد ملت الحاج محمد سعید نوری صاحب نے بروقت علمائے کرام بالخصوص دانشوران قوم کے ساتھ میٹنگ طلب کی جس میں کثیر تعداد میں علماء و سرکردہ مذہبی شخصیات موجود تھے
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے حضرت سعید نوری صاحب نے کہا کہ آخر مسلمانوں کے جذبات مذہبی سے کب تک اس کی کھلواڑ کی جاتی رہے گی کب تک مقدس کتاب قرآن حکیم کی توہین کی جاتی رہے گی عالمی دنیا کیوں نہیں سویڈن حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ سلوان مومیکا کو پھانسی کے پھندے پرلٹکائے لیکن افسوس عالمی سطح پر سویڈش پر اب تک نہ ہی اقوام متحدہ نے ایکشن لیا نہ ہی مسلمانوں کی مستقل تنظیم اوآئ سی کی طرف سے سخت ردعمل دیکھنے کو ملا
حضرت نوری صاحب نے سخت غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم حکمرانوں کی خاموشی پر افسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنے کو مسلم عوام کا لیڈر بتاتے ہیں لیکن مسلمانوں کی مقدس کتاب کے نسخے سرعام جلائے جاتے ہیں اس کی بے حرمتی کی جاسکتی ہے اس وقت حاکم سعود سے لیکر سبھی مسلم حکمرانوں کے سانپ سونگھ جاتے ہیں سویڈن میں تیسری بار اس طرح کی حرکتیں کی گئی ہیں جسے صرف مذمت کرکے چھوڑ دیا جائے گا ہمارا مطالبہ ہے کہ سویڈش کو سخت سزا دی مزید جمیعۃ المسلمین کو چاہیے سویڈش کو نقصان پہنچانے کے لئے اس کے تمام سامانوں کو نکال پھینکا جائے تبھی اس کے ہوش ٹھکانے لگیں گے
شہزادہ حضرت مفتی اعظم راجستھان حاجی معین الدین اشرفی نے کھل کر سویڈن کی مذمت کی اور کہا کہ مسلمان امن پسند ہے قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اپنا احتجاج درج کراتا ہے کہ سویڈش حکومت اپنی حرکتوں سے باز آجائے ورنہ جلد ہی قہر الٰہی اس پر نازل ہوگا کیونکہ قرآن کریم اللّٰہ تعالیٰ کی کتاب ہے جسے اس نے انسانوں کی ہدایت کیلئے اپنے محبوب صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر اتارا ہے اسی وجہ سے مسلمان قرآن مجید سے بے حد لگاؤ رکھتا ہے اس کی ادنی سی توہین بھی ہم سے برداشت نہیں ہوسکتی
آپ نے مزید کہا کہ قرآن کریم سے دشمنی رکھنے والا سلوان انسان نہیں بلکہ شیطان ہے جو بار بار اپنی خباثت سے مسلمانوں کو مشتعل کررہا ہے
ضرورت ہے اس خبیث کو فورآ پھانسی دی جائے ورنہ عالمی سطح پر جنگ چھڑ سکتی ہے
میٹنگ میں
مولانا غلام حسن
حافظ مشکور احمد مولانا کاظم علی مصباحی
مولانا ذاکر حسین
مولانا کلیم احمد
سکندر پاشا صاحب
محمد نعیم صاحب
امام الدین صاحب
حافظ احتشام صاحب
حافظ جنید رضا رشیدی ممبئی
مسیح الدین صاحب
عبد المطلب صاحب
شعیب عالم مدنی صاحب
محمد یامین صاحب
احمد صاحب
شعیب نعیمی صاحب
محمد ہاشم
وغیرہ موجود تھے