بین الاقوامی مہاراشٹرا

قرآن پاک نذر آتش کرنے پر مسلمانان ہند اس کی سخت مذمت کرتے ہیں اور مسلم ممالک سے سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں: الحاج محمد سعید نوری

  • سویڈن میں ملعون سالوان مومیکا نے قرآن مجید کی بحرمتی کرکے دنیا بھر کے مسلمانوں کو مشتعل کرنے کی ایک ناپاک کوشش کی۔ رضا اکیڈمی

ممبئی۔ 30 جون 2023: اخباری رپورٹ کے مطابق سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عین عیدالاضحی کے موقع پر قرآن کریم کو نذر آتش کرنے اور بحرمتی کے واقعے کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے عالمی تنظیم رضا اکیڈمی کے بانی و سربراہ محافظ ناموس رسالت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری نائب صدر آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء نے ایک پریس اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن کے دارالحکومت میں قرآن پاک کی بحرمتی اس بات کی گواہی دے رہی ہے کہ اس پورے واقعے میں سویڈش حکومت برابر کی شریک ہے اگر ایسا نہیں ہے تو اس نے ایسی حرکت کرنے کی مردود و ملعون سالوان مومیکا کو اجازت کیوں دی اس سے پہلے بھی سویڈش حکومت کی طرف سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو دلی تکلیف پہونچانے کا کام کیا گیا ہے سویڈش حکومت اس بات کو واضح طور پر جان اور سمجھ لے کہ اس طرح کے واقعات کو دنیا بھر کے مسلمان ہرگز ہرگز برداشت نہیں کریں گے رضا اکیڈمی کے سربراہ نے مزید کہا کہ اگر سویڈش حکومت نے فوری طور پر اس پر ایکشن نہیں لیا تو ہم اس کے خلاف سخت احتجاج کریں گے نوری صاحب نے اپنے جذبات و احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم قرآن مجید کی حرمت و تحفظ پر اپنی جانیں قربان کرنے کو ہمیشہ تیار رہتے ہیں نوری صاحب نے مزید کہا کہ جو لوگ امن و امان کو برباد کرنے پر آمادہ رہتے ہیں انہیں تاحیات جیل کی سلاخوں کے پیچھے پھینک دینا چاہیے نوری صاحب نے کہا کہ مسلمانوں کے تہواروں کے موقع پر اس طرح کی حرکتیں نہیں کروائی جاتی ہیں نوری صاحب نے قرآن پاک نذر آتش کرنے پر مسلمانان ہند اس کی سخت مذمت کرتے ہیں اور مسلم ممالک سے سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور اس طرح کے قابل نفرت فعل کی ہم سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں آزادیٔ اظہار کے بہانے اس نوعیت کی اسلام مخالف کارروائیوں کی اس طرح کی اجازت دینا ناقابل قبول ہے اس طرح کی گھناؤنی حرکتوں سے امن و امان کو غارت کرنا ہے عید الاضحی کے موقع پر قرآن مجید کو جلانے کے واقعے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو شدید تکلیف پہنچی ہے ہم سویڈش حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ مردود و ملعون سالوان مومیکا کو سخت سے سخت سزا دے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے