- ذمہ داران نے سبھی سے شرکت اور ایصال ثواب کرنے کی اپیل کی ہے
ہماری آواز (نعیم الدین فیضی برکاتی)
استاذ العلماء ادیب شہیر خطیب الہند حضرت علامہ مفتی نظام الدین احمد نوری علیہ الرحمۃ اور آپ کے صاحبزادے حضرت مولانا انوار رضا صاحب کی سالانہ فاتحہ بنام "عرس خطیب الہند”کااہتمام بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ آنے والے 24 مئی بروز بدھ کو کیا جارہا ہے ۔جس میں مشہور زمانہ مشایخ، خطبا اور شعرا حضرات خصوصی طور پر شرکت فرما رہے ہیں ۔محقق مسائل جدیدہ حضرت مفتی شہاب الدین احمد نوری صاحب قبلہ نے علمائے کرام اور عوام اہل سنت سے شرکت اور ایصال ثواب کرنے کی کی گزارش کی ہے۔جاری کردہ پوسٹر سے پروگرام کی ساری تفصیلات دیکھیں اور امنڈتے ہوئے سیلاب کی طرح شرکت فرما کر خوب ایصال ثواب کریں۔
