مہراج گنج

مہراج گنج: ضلع کے مدارس میں تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا جشن جمہوریت

محمد رمضان امجدی مہراج گنج

ضلع کے مدارس میں یوم جمہوریہ تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا جشن یوم جمہوریہ پر تمام مدارس میں پرچم کشائی کے ساتھ قومی ترانہ پیش کیا گیا جبکہ طلباء و طالبات نے حب الوطنی سے لبریز ثقافتی پروگرام سے سامعین و ناظرین کے دلوں کو جیت لیا۔

دارالعلوم اہلسنت معین الاسلام چھتونہ میں مدرسہ کے مینجر اور گاؤں پردھان محمد اسماعیل نظامی نے پرچم کشائی کی جبکہ ادارے کے پرنسپل مولانا غیاث الدین خان نظامی ضلع صدر آل انڈیا ٹیچرس ایسوسی ایشن مدارس عربیہ اتر پردیش یونٹ مہراج گنج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انگریزی سامراج سے ہمارا ملک 15اگست 1947 کو آزاد ہوا آزادی کے لئے ہمارے اکابرین نے اپنے تن من دھن کی بازی لگا کر وطن عزیز کو انگریزی سامراج سے آزاد کرایا پھر 26جنوری 1950 کو ہمارے ملک کا آئین بن کر نافذ ہوا آج ہم یوم جمہوریہ کا جشن مناتے ہوئے مجاہدین آزادی کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے حوصلوں کو سلام کرتے ہیں۔

دارالعلوم قدوسیہ فخر العلوم پرسونی بازار میں ادارے کے پرنسپل مولانا تجمل حسین امجدی کی قیادت میں الحاج فلیمان علی مینجر کے ہاتھوں پرچم کشائی کی تقریب ادا کی گئی اس موقع پر مولانا طاہر عزیزی مولانا نورالزماں نظامی مولانا کوثر امام قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ وطن عزیز سے محبت کرنا ایمان کا حصہ ہے یہی وجہ ہے کہ جنگ آزادی میں وطن کے لئے ہزاروں علماء اپنی جانیں قربان کردئیے قید و بند کی صعوبتوں سے دوچار ہوتے رہے یہاں تک کہ وطن عزیز کو انگریزوں سے پاک و صاف کرالیا اس موقع پر الحاج عبد الحق صدرِ اعلیٰ دیگر اراکین و اساتذہ موجود رہے۔

دارالعلوم یار علویہ فیض الرسول نوڈہواں سکھوانی میں ادارے کے کار گزار پرنسپل مفتی الحاج محمد محفوظ عالم مصباحی کی قیادت میں ڈاکٹر زین الدین ناظم اعلیٰ نے ترنگا پھہرایا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج ہم جمہوریت کا جشن منارہے ہیں آج ہمیں جمہوریت کی بقا اور آئین ہند کی پاسداری کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے کا عہد کرنا ہوگا۔

دارالعلوم عربیہ اہل سنت عزیز العلوم لچھمی پور خرد میں ادارے کے پرنسپل مولانا وصی اللہ رضوی کی صدارت میں جشن یوم جمہوریہ مناتے ہوئے مدرسہ کے صدر اعلی توحید احمد کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی اس موقع پر مولانا محمد عالم گیر نظامی مولانا کمال الدین بڑے بابو شاہد معین مینیجر سنور علی سمیت اسٹاف کے تمام اساتذہ موجود رہے۔

دارالعلوم عباسیہ ضیاء العلوم مٹھورا بازار میں ادارے کے پرنسپل مولانا ضیاء الدین نظامی کی قیادت میں ترنگا پھہرایا گیا اس موقع پر مولانا جمال الدین امجدی مولانا اسرائیل احمد نظامی مولانا شمس تبریز ماسٹر محمد خالد معین بڑے بابو فیض احمد سمیت تمام اساتذہ و طلباء موجود رہے۔

دارالعلوم عزیزیہ اشاعت العلوم میر شکاری سسوا بازار میں ادارے کے پرنسپل مولانا عطاء الدین شمسی کی صدارت میں ادارے کے مینجر بلال احمد نے پرچم کشائی کی اس موقع پر مولانا شمسی نے طلباء وطالبات سمیت حاضرین کو وطن سے محبت کرنے اور اس پر اپنا سب کچھ نچھاور کرنے کا درس دیا۔

دارالعلوم عربیہ عطاء الرسول سسوا بازار میں ادارے کے کار گزار پرنسپل مولانا سراج الدین ثقافی کی قیادت میں آزادی کا 74 واں جشن جمہوریت منایا گیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی محبت و حفاظت ہمارا ایمانی فریضہ ہے۔

جامعہ رضویہ نورالعلوم سول لائن مہراج گنج میں ادارے کے کار گزار پرنسپل مولانا محمد شہاب الدین کامل مصباحی کی قیادت میں ادارے کے ناظم اعلیٰ محمد اختر عباسی کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی اس موقع پر مولانا کامل مصباحی نے کہاہمارا ملک ہندوستان جو دنیا کا سب سے عظیم جمہوری ملک ہے ، اس کا دستور اپنے ہر شہری کو مذہبی آزادی اور تمام طبقات کو یکساں حقوق و مواقع کی ضمانت فراہم کرتا ہے ، دستورِ ہند میں مذہبی اقلیات کے لیے خاص رعایتیں بھی دی گئی ہیں ، جن کی حفاظت اور یقین دہانی حکومت وقت کی ذمّہ داری اور فرض منصبی ہے ادارے کے سنیئر استاد الحاج سیف الدجیٰ مولانا محمد اختر حسین افتخاری حاجی محمد اسلم خان کلرک مولانا شرافت قادری موجود رہے۔

دارالعلوم عربیہ حمیدیہ اہل سنت پنیرا خاص میں ادارے کے پرنسپل قاری رمضان علی قادری کی نگرانی میں جشن جمہوریت کا پروگرام منعقد ہوا پرچم کشائی کے بعد ادارے کے سنئیر استاذ مولانا محمد اشرف نورانی نے کہا 26 جنوری کی تاریخ سیکولر دستور کے نفاذ کو یاد دلاتی ہے اور اسی طرح یہ حقیقت بھی یاد دلاتی ہے کہ یہ ملک ایک جمہوری ملک ہے، یہاں ہر ایک کو رہنے کی، اپنے مذہب پر چلنے کی، کوئی سی زبان بولنے کی، کوئی سی تہذیب اختیار کرنے کی پوری آزادی ہے اس موقع پر مولانا نورالہدی مصباحی مولانا اعمال الدین سمیت دیگر اساتذہ موجود رہے۔

مدرسہ اسلامیہ اہل سنت نسواں سہرونہ راجہ میں ادارے کے بانی الحاج مولانا علیم الدین صدیقی کی صدارت میں پرچم کشائی کی تقریب ادا کی گئی اس موقع پر طلباء و طالبات کو حب الوطنی کا درس دیا گیا۔

دارالعلوم ظہور الاسلام گوبند پور میں ادارے کے سربراہ اعلیٰ مولانا وسیم اختر عزیزی کی سربراہی اور ادارے کے پرنسپل قاری محمد عظیم الدین نظامی کی صدارت میں یاد علی مینجر نے پرچم کشائی کی۔

جامعہ البنات الضیائیہ ضیاء نگر پرسونی بزرگ میں ناظم اعلیٰ حافظ محمد رضا کے زیر اہتمام پرچم کشائی کرتے ہوئے جشن جمہوریت منایا گیا۔

مدرسہ اہل سنت بحرالعلوم وارڈ نمبر 4 گھوگھلی میں مولانا محمد نور عالم مصباحی کی قیادت میں پرچم کشائی کرکے جشن جمہوریت منایا گیا۔

مدرسہ اہل سنت فیض الرسول پکڑی خرد میں مدرسہ کے مینجر ڈاکٹر ایوب علی صدیقی کے ذریعے پرچم کشائی ہوئی اس دوران ماسٹر سراج الدین میڈم آسماں خاتون سہیل احمد صدیقی گرام پردھان سمیت کمیٹی کے عہدے داران موجود رہے اس دوران تمام اساتذہ اپنے متعلقہ اداروں میں موجود رہے۔

محمد رمضان امجدی مہراج گنج

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے