آصف جمیل امجدی۔
گونڈہ/دیپال پور۔ ھماری آواز ۔ آج ہی کے دن یعنی 26/جنوری کو یوم جمہوریہ ملک عزیز بھارت کے گوشے گوشے میں نہایت تزک و احتشام اور جوش و جزبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔یہ ایک عالمی دن ہے جسے مدارس، اسکولس اور کالج کے طلبہ و طالبات بڑے ذوق و شوق اور جزبے سے مناتے ہیں۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی مدرسہ اہل سنت عزیزالعلوم دیپال پور ہے جہاں یوم جمہوریہ سیلیبریٹ کیا گیا۔
جس میں جملہ اساتذہ نیز طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ طلبہ کو یوم جمہوریہ کے متعلق اور اس کے سیلیبریٹ کرنے کے متعلق جان کاری دی گئی۔ فضیلتہ الشیخ مولانا ناصر رضا رضوی پرنسپل مدرسہ ھذا نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارا ملک عزیز ایک جمہوری ملک ہے جہاں سبھی ذات کے لوگ مل جل کر رہا کرتے ہیں۔ اور یہاں پر گنگا جمنی تہذیب کی ندیاں بہ رہی ہیں۔ مزید آپ نے کہا کہ عزیز بچو ہمارا ملک بڑی قربانیوں کے بعد آزاد ہوا ہے۔ جس کی کوئی مثال نہیں۔ اس موقع پر مولانا احتشام مصباحی و قاری اشفاق قادری نیز ماسٹر فیضل و دگر معزز احباب شرکت فرما تھے۔
