آج بتاریخ 26 جنوری 2023۔ بروز جمعرات بمقام مدرسہ غوثیہ زینت العلوم ( دہیاواں بازار پریاگ راج الہ آباد یوپی انڈیا ) میں جھنڈا پھرایا گیا جس میں قرب و جوار کے علماء کرام ودانشوران با لخصوص ہمدرد قوم وملت عالی جناب ڈاکٹر سرتاج احمد صاحب عالی جناب الحاج محمد ہارون عرف کلو فوجی صاحب عالی جناب ڈاکٹر سندیپ کمار صاحب ہمدرد ادارہ عالی جناب تواب حسین انصاری صاحب منیجر عالی جناب محمد حسیب اللہ انصاری نائب منیجر عالی جناب سرفراز حسین انصاری محمد سفیان انصاری محمد وسیم انصاری امتیاز حسین انصاری وعالی جناب دیوش کمار وڈاکٹر نظم عالم عرف کپتان صاحب وآلوک کمار وغیرہ لوگوں کے ہاتھوں سے جھنڈا پھرایا گیا اس کے بعد بچوں نے اپنا اپنا پروگرام پیش کیا نعت و منقبت ودیس پر اپنی اپنی محبتوں کا نذرانہ پیش کیا چیف گیسٹ عالی جناب ڈاکٹر سرتاج احمد نے کہا کہ تعلیم انسان کی کامیابی کے لئے بہتر ین ذریعہ ہے بچوں آپ محنت سے پڑھو ہم سب آپ حضرات کی خدمت کے لئے تیار ہیں ڈاکٹر سندیپ کمار نے کہا کہ آپ حضرات اپنی تعلیم کو برابر جاری رکھیں ہم آپ کی کامیابی کے لئے کمپیوٹر دے رہے ہیں اس کے ذریعے آپ حضرات کو کامیابی کے راستے کھلیں گے نباض قوم وملت حضرت علامہ مولانا نظام احمد قادری مصباحی کی صدارت میں یہ پروگرام منعقد ہوا جس میں مصباحی صاحب نے ادارے کے مستقبل پر روشنی ڈالی کہ آپ حضرات اپنے وقت کا صحیح استعمال کریں ان شاءاللہ عزوجل کامیابی قدم چومے گی۔
ہمدرد ادارہ عالی جناب تواب حسین انصاری نے کہ یہ آپ حضرات کے تعاون کی برکت ہے کہ بہت کم وقت میں ادارہ اپنے مستقبل کو روشن کر نے کے لئے تیار ہے بس آپ حضرات تشریف لائے ہم سب آپ حضرات کا تہ دل سے استقبال کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

