مہاراشٹرا

شیخ الحدیث علامہ امجد علی صاحب کی صاحبزادیوں کے عقد مسعود کے موقع پر علمائے اہلسنت کیطرف سے مبارکبادیاں


رپورٹ۔ظفرالدین رضوی ممبئی
ممبئی۔25/جنوری 2023 ماہر حدیث حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی مصباحی شیخ الحدیث دارالعلوم محبوب سبحانی کرلا ممبئی کی دو صاحبزادیوں کے عقد مسعود کے حسین موقع پر علمائے اہلسنت والجماعت کی ایک کثیر تعداد دیکھنے کو ملی نمایاں طور پر مفکر ملت حضرت علامہ سید اکرام الحق صدر المدرسین دارالعلوم محبوب سبحانی، حضرت علامہ مفتی سید شاکر حسین سیفی صدر شعبہ دارالافتاء کی موجودگی اپنی تمام تر رعنائیوں اور جلوہ سامانیوں کے جلوے بکھیر رہی تھی راقم الحروف نے اپنے ماتھے کی نگاہ سے دیکھا کہ شادی کی تقریب سنت نبوی ﷺ کے عین مطابق دعوت نظارہ دے رہی تھی یقیناً مہمانوں کے آمدورفت کا سلسلہ دیکھنے کے لائق تھا لوگ ایک دوسرے کو مبارکبادیاں دینے میں مصروف تھے جبکہ دولھا و دولھن کے گھر والے بہت مسرور نظر آرہے تھے سب ایک دوسرے سے بغل گیر ہونے میں خوشی محسوس کررہے تھے۔اس پروقار تقریب میں علماء و مشائخ و دانشوران کے ساتھ ہمدرد قوم و ملت جناب محمد عارف نسیم خان سابق اوقاف منسٹر مہاراشٹر کے علاوہ دارالعلوم محبوب سبحانی کے اراکین نے خصوصی طور پر شرکت کی یہ بھی یاد رہے کہ طوبیٰ بنت مولانا امجد علی مصباحی ہمراہ احمد رضا ابن سعید انصاری کا نکاح حضرت مولانا سید اکرام الحق مصباحی اور لبنیٰ بنت مولانا محمد امجد علی مصباحی ہمراہ اعجاز خان ابن قمر خان کا نکاح حضرت سیفی صاحب نے پڑھایا اور دونوں دولھا و دولھن اور حاضرین کو اپنی دعاؤں سے خوب نوازا ساتھ ہی ساتھ ملک ہندوستان میں امن و امان کی دعاء فرمائی۔شاعر انقلاب مفتی سید شاکر حسین سیفی نے شیخ الحدیث مولانا محمد امجد علی مصباحی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب آپ کو ھدیۂ تبریک پیش کرتے ہیں سیفی صاحب نے مزید شیخ الحدیث قبلہ کی دونوں بچیوں اور دونوں دامادوں کو دعائیں دیتے ہوئے کہا ہمیں اس وقت بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہم لوگ پیارے آقاﷺ کی عظیم سنت کی تقریب میں حاضر ہیں۔ان قائدین کے علاوہ شیخ الحدیث مولانا امجد علی صاحب کے صاحبزادگان نے آئے ہوئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور سب کا شکریہ ادا کیا واضح رہے کہ عقد مسعود کی تقریب سعید مکمل سنت رسول ﷺ کے مطابق عمل میں آئی جس میں پہلے قرآن مجید کی تلاوت اور نعت رسول اکرم ﷺ کے ذریعہ حاضرین مجلس کے قلوب و اذہان کو سکون فراہم کیا گیا۔نکاح خوانی کا اور مکمل ہونےسے پہلے علامہ سید اکرام الحق مصباحی دام ظلہ نے نکاح کے مسنون طریقے پر بھرپور روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلام زندگی کے تمام شعبوں میں ہماری رہنمائی کرتاہے اس کیلئے مسلمانوں کو چاہئے کہ ہر شعبہ میں حلال و حرام کی حد بندیوں کا خیال رکھیں بطور خاص اپنے معاملات کو درست رکھیں ایک دوسرے کے حقوق کی ادائیگی کا اہتمام کریں اور معاشرتی امور کو شریعت مصطفوی مطابق انجام دیں خصوصاً پیارے آقا رحمت عالم ﷺ کی سنت کے مطابق نکاح کا انعقاد کریں مصباحی صاحب نے حضرت علامہ امجد علی صاحب کو اس حسن عمل پر خوب مبارک باد پیش کی۔صلاۃ و سلام و دعاء پر تقریب سعید کا اختتام ہوا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے