- رضا اکیڈمی قوم و ملت کی امانت ہے۔ مولانا نظام احمد مصباحی
رپورٹ۔ظفرالدین رضوی ممبئی
الہ آباد۔22/جنوری 2023 رضااکیڈمی کے بینر تلے بروز اتوار بعد نماز ظہر بمقام بلال مسجد سردار نگر دہیاواں بازار الہ آباد یوپی میں غرباء ومساکین کے درمیان کمبل تقسیم کیا گیا اس موقع پر قرب و جوار کے علمائے اہلسنت ودانشوران اور علاقے کے بااثر شخصیات نے شرکت کی یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی مولانا نظام احمد خان قادری مصباحی نے اپنے رفقاء ہمدرد قوم وملت عالی جناب تواب حسین انصاری و عالی جناب سرفراز حسین انصاری امتیاز حسین انصاری محمد وسیم انصاری محمد جاوید ومحمد سفیان انصاری وغیرہ کی محبت بھری جھاؤں میں کمبل اور مدرسے کے بچوں کے درمیان سوئٹر وغیرہ تقسیم کی تھی آج بھی ان حضرات کی موجودگی میں کمبل وغیرہ تقسیم کیا گیا اپنے جذبات و احساسات کا اظہار کرتے ہوئے مفکرملت مولانا نظام احمد قادری مصباحی بانی تحریک پیغام انسانیت وضلع صدر رضا اکیڈمی مہراج گنج نے کہا کہ ہم مسلمانوں پر لازم ہے کہ رضااکیڈمی کے بانی و سربراہ محافظ ناموس رسالت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری نائب صدر آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء کے دست و بازو بنیں اور رضااکیڈمی کی دینی وملی و ملکی،رفاہی،فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے اس کی ہر آواز پر لبیک کہتے رہیں مصباحی صاحب نے مزید کہا کہ ہمیں خدمت خلق اورخدمت دین پر دھیان دینے کے ضرورت ہے تاکہ قوم وملت کی خدمت ہوتی رہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ ممبئی سے رضااکیڈمی کے اہم رکن مولانا محمد عباس رضوی اور مولانا ظفرالدین رضوی ہماری ہر موڑ پر رہنمائی کرتے رہتے ہیں ہم ان کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں مولانا نظام احمد مصباحی نے اپنی باتوں کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ قائد ملت الحاج محمد سعید نوری ہمہ وقت قوم وملت کی خدمت میں لگے رہتے ہیں ان کی خدمات حسنہ ہمارے لئے مشعل راہ ہیں آخر میں مصباحی صاحب نے کہا کہ ہم اپنے جملہ اعوان و انصار کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ ہماری کاموں کی ستائش اور حوصلہ افزائی کی ہے۔