انجمن پیغامِ اعلیحضرت ایجوکیشنل ٹرسٹ گوریگاؤں ویسٹ ممبئی کا تیرہواں سالانہ عظیم الشان پروگرام بنام کنزالایمان کانفرنس 8 جنوری بروز اتوار بعد نماز ظہر تا رات دس بجے وادئ تاج الشریعہ آزاد میدان ایم جی روڈ موتی لال نگر نمبر 3 گوریگاؤں ویسٹ ممبئی میں پوری کامیابی کے ساتھ انعقاد پذیر ہوا،( بعد نماز ظہر تا مغرب خواتین اسلام کا پروگرام تھا جس میں مرکزی دارالعلوم غریب نواز اسکواٹر کالونی ملاڈ کے معلمات محترمہ عالمہ آئین رضا نقشبندی صاحبہ، و محترمہ عالمہ تسنیم خانم قادری صاحبہ، نعت خواں محترمہ عالمہ رقیہ رضوی صاحبہ پالگھر، اور محترمہ عالمہ رفعت باجی صاحبہ جوگیشوری نے تقریباً پانچ سو سے زائد خواتین اسلام سے اصلاح معاشرہ و حالات حاضرہ پر باری باری خطاب کیا،) بعد نمازِ مغرب جلسے کا آغاز قاری افروز ربانی صاحب قبلہ کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، پھر قاری زاہد صاحب اشرفی سنی حنفی جامع مسجد فرقانیہ اسکواٹر کالونی ملاڈ و قاری سرفراز احمد صاحب موتی لال نگر نمبر 2 نے نعت و منقبت کے اشعار پیش کئے، خلیفۂ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ قاری ایوب رضا صاحب قبلہ کے مختصر خطاب کے بعد ناظم اجلاس حضرت مولانا مہدی حَسَن مضطر صاحب قبلہ نے کانفرنس کے خصوصی شاعر، شاعر انٹرنیشنل بلبل باغ مدینہ جناب اسد اقبال صاحب قبلہ کلکتوی کو مائک پر آنے کی دعوت دی، جناب اسد اقبال صاحب قبلہ نے اپنی مدبھری آواز سے حمد و نعت و منقبت پیش کرکے سامعین کے دلوں کو جیت لیا سامعین نے بھی خوب داد و تحسین سے نوازا، بانئ جلسہ حضرت قاری شمشاداحمد رضوی صاحب بانی وصدر انجمن پیغامِ اعلیحضرت ایجوکیشنل ٹرسٹ نے جماعت اہلسنت کا ایک ابھرتا ہوا نوجواں خطیب و انجمن پیغامِ اعلیحضرت کے زیر اہتمام چلنے والا ادارہ، ادارہ امام احمدرضا گورےگاؤں کے ناظم اعلیٰ ، بے باک خطیب نوجواں مقرر حضرت علامہ و مولانا حافظ و قاری بدرالزماں اشرفی صاحب قبلہ کو صرف پانچ منٹ کی تقریر کے لئے مائک پر آنے کی دعوت دی حضرت نے پانچ منٹ میں ایسا شاندار اور جامع خطاب کیا کہ سامعین داد دینے پر مجبور ہوگئے، پھر ناظم اجلاس نے مقرر خصوصی حضرت علامہ قاری نثاراحمد رضوی صاحب قبلہ کلکتوی کو مائک پر آنے کی دعوت دی حضرت نے اپنے مخصوص انداز میں اصلاح معاشرہ پر شاندار خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کو خاص کر نوجوانوں کے صحیح راستے پر چلنے کی تلقین کی، قاری صاحب کے خطاب کے بعد بانئ جلسہ حضرت قاری شمشاداحمد رضوی صاحب قبلہ نے جلسے میں شرکت فرما تین سو کے قریب علمائے کرام ائمہ مساجد و نظمائے مدارس عوام اہلسنت، بالخصوص سابق ریاستی وزیر عالیجناب اسلم شیخ ایم ایل اے مالونی ملاڈ، عالیجناب سمیر بھائی جان اور وارڈ نمبر 56 کے نگر سیوک سمیر دیسائی و دیگر مہمانوں کا استقبال و شکریہ ادا کیا، بعدہ صلاہ و سلام اور حضرت علامہ قاری عبدالجبار خان صاحب قبلہ ناظم اعلیٰ دارالعلوم اہلسنت برکاتیہ جوگیشوری کی دعاء پر اختتام پذیر ہوا،
ریپورٹ، سیداستخار، جنرل سیکریٹری انجمن پیغامِ اعلیحضرت ایجوکیشنل ٹرسٹ گوریگاؤں ویسٹ ممبئی +919892486373