مہراج گنج میں تعلیم نسواں کا عظیم ادارہ مدرسہ اسلامیہ نسواں اہل سنت سہرونہ راجہ پوسٹ ترکلواں تیواری کا جشن رداۓ فضیلت و قرأت 9 فروری کو صبح 10بجے سے پیر طریقت آل رسول صوفی سید حفیظ الدین عرف پرویز بابو شہہ ڈول مدھیہ پردیش کی سرپرستی اور عالمہ قیصر جہاں دارالعلوم حمیدیہ نسواں پنیرا خاص کی صدارت میں منعقد ہوگا جبکہ عالمہ فردوس خاتون صدر معلمات نظامت کے فرائض انجام دیں گی پروگرام میں خطیبہ مریم خاتون عالمہ شگفتہ غیاث اختری کا خصوصی خطاب ہوگا عالمہ ریحانہ خاتون قاریہ زینب خاتون عالمہ شاہین پروین نعت و منقبت کے اشعار پیش کریں گی ساتھ ہی مدرسہ سے فارغ التحصیل 32 طالبات کو رداۓ فضیلت و قرأت سے نوازا جائے گا ادارے کے بانی الحاج مولانا علیم الدین صدیقی نے بتایا کہ 8 فروری بعد نماز ظہر جشن ختم بخاری کی تقریب منعقد ہوگی جس میں حافظ احادیث کثیرہ علامہ الحاج شیر محمد قادری پرنسپل دارالعلوم قادریہ سراج العلوم برگدہی کے زبان فیض ترجمان سے ادارے سے فارغ ہونے والی طالبات کو بخاری شریف کا آخری درس دیا جائے گا انہوں نے برادران اسلام سے اپنی گھر کی خواتین و متعلقات کو پروگرام میں شرکت کی تلقین فرماکر فارغ التحصیل طالبات و ادارے کے اراکین و معلمات کی حوصلہ افزائی کرنے کی گذارش کی ہے
محمد رمضان امجدی مہراج گنج