سدھارتھ نگر: آج مورخہ 20 جنوری بروز جمعہ مرکزی درسگاہ دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور، سدھارتھ نگر یو۔پی۔ انڈیا کے صدر دفتر میں مفتی محمد شعیب رضا نظامی فیضی(چیف ایڈیٹر ہماری آواز) کی جدید تالیف "الاربعین فی فضائل امة سید المرسلین” یعنی "تم بہترین امت ہو” کی علماے کرام کے ہاتھوں رسم اجرا عمل میں آئی۔ اس موقع پر دارالعلوم کے پرنسپل مشہور زمانہ خطیب و ادیب حضرت علامہ صاحب علی چترویدی صاحب قبلہ نے کہا کہ عزیزم مولانا مفتی شعیب رضا صاحب ایک جواں سال بہترین مصنف و قلم کار ہیں، زیر نظر کتاب امت مسلمہ کے فضائل و مناقب پر مشتمل چالیس احادیث کریمہ کا ہہترین مجموعہ ہے موصوف نے عوام کی سہولت کے پیش نظر اس کتاب کو ہندی رسم الخط میں شائع کیا تاکہ ہندی داں طبقہ بھی استفادہ کرسکے۔ اس سے قبل بھی موصوف درجن بھر کتابیں لکھ چکے ہیں جن میں سے چند ایک چھپ کر مقبول عوام و خواص ہوچکی۔ میں موصوف کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعا گو ہوں کہ اللہ جل و علا موصوف کی تمام کاوشات کو قبول و مقبول فرمائے۔



اس موقع پر علامہ موصوف اور صاحب کتاب کے ساتھ معروف نعت خواں قاری صادق رضا نیپالی، حضرت مولانا قاری خان محمد فیضی، حضرت مولانا الطاف رضا نیپالی، حضرت حافظ شعیب احمد، حضرت حافظ شاداب رضا نظامی، حضرت مولانا سراج الدین علیمی وغیرہ موجود رہے۔
کتاب ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ پر کلک کریں
