لکھنؤ

مسلم اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن نے صوبہ بھر میں منایا عالمی یوم حقوق اقلیت

لکھنؤ۔ پریس ریلیز

صوبہ اترپردیش میں مسلم اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن آف انڈیا (ایم، ایس، او)نے کئی ضلعوں میں اقلیتوں کے حقوق کو لیکر بیداری نشستیں منعقد کی ۔جس میں اقلیتوں سے جڑے تمام مسائل کو پر زور طریقے سے اٹھایا گیا بعض جگہ تنظیم کی جانب سے ضرورت مندوں کو گرم کپڑے بھی تقسیم کئے گئے۔
لکھنؤ،رامپور، کوشامبی الہ آباد ،پرتاپ گڑھ، جیسے کئی اہم ضلعوں میں پروگرام کے اختتام پر صوبہ کے کوارڈینیٹر جناب یوسف نقشبندی نے بتایا کہ تمام سیاسی جماعتیں اقلیتوں کے تمام مسائل پر خاموش ہیں جو کہ بہت افسوسناک ناک بات ہے جبکہ جمہوریت کی سب سے اہم کڑی اقلیت ہیں ان کے ساتھ سوتیلا رویہ جمہوریت کو کمزور کرنا ہے ۔
نیشنل ایگزیکٹیو ممبر احتشام حسین نے حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایک طرف حکومت مسلم بچوں کو کمپیوٹر دینے کی بات کرتی ہے جبکہ دوسری طرف مولانا آزاد نیشنل فالوشپ بند کر دیا گیا یہ دوہرا رویہ کیوں؟ ‌۔
اس نشست کی صدارت مولانا ابو اشرف ذیشان صاحب لکھنو نے کی۔ وہیں حسن احسانی، ساحل صیفی،محمد احمر، مفتی عظیم،و دیگر لوگ کثیر تعداد میں موجود رہے

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے