تعلیمی گلیاروں سے علی گڑھ

مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد کے طلباء نے سیرت انعامی مقابلے میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے ادارے کا نام روشن کیا۔ مولانا ضیاء الرحمن امجدی

(علی گڑھ، 16/دسمبر پریس ریلیز) البرکات ایجوکیشنل سوسائٹی علی گڑھ کی البرکات سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام البرکات پبلک اسکول میں 14 ویں تقریبات سیرت النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں علی گڑھ وقرب و جوار کے مدارس واسکولز کےطلبا نے قرات، نعت پاک، تقریر، مضمون نویسی میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی جس میں مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد کے طلباء کرام نے بھی حصہ لیا اور اچھی پوزیشن حاصل کی. مدرسہ اصلاح معاشرہ کے سات طالب علم کو انعامات سے نوازا گیا، تقریر سینئرکیٹیگری میں پہلی پوزیشن محمد عاقب، دوسری پوزیشن محمد بلال اور تقریر جونیئر کیٹیگری میں پہلی پوزیشن محمد سالم. نعت پاک جونیئر کیٹیگری میں تیسری پوزیشن محمد حسن رضا، مضمون نویسی سینئر کیٹیگری میں تیسری پوزیشن محمد انس، مضمون نویسی جونیئر کیٹیگری میں دوسری محمد مونس اور نعت پاک میں ترغیبی انعام محمد رضوان رضا قابل ذکر ہیں۔

مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد علی گڑھ کے اساتذۂ کرام مولانا ضیاءالرحمن امجدی، مولانا غلام مرسلین اشرفی، مولانا سید اوصاف علی مجددی، مولانا ساغر جمیل مرکزی کی انتھک محنت کی بدولت طلباء نے سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم انعامی مقابلہ میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ مدرسہ اصلاح معاشرہ کے علاوہ دیگر مدارس کے طلباء نے بھی اپنے اساتذہ کی کاوش اور محنت کی بدولت کافی انعامات حاصل کیئے۔ تقسیمِ انعامات کے بعد مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد کے استاذ ضیاء الرحمن امجدی نے کہا کہ البرکات سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم مقابلے میں طلباء نے اچھی پوزیشن حاصل کرکے ادارے اور والدین کا نام روشن کیا۔
مدرسہ اصلاح معاشرہ کے ذمہ داران نے کامیاب ہونے والے تمام طلباء کو دعاؤں سے نوازتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کی دعا کی.

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے