ممبئی۔13/دسمبر2022 اروناچل پردیش میں ہندوستانی سرحد پر چینی فوجیوں کی جارحانہ جھڑپ پر اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے رضااکیڈمی کے بانی و سربراہ اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری نے ممبئی کی منارہ مسجد کے پاس زبردست طریقے سے احتجاجی مظاہرہ کیا واضح رہے کہ اروناچل کے علاقے توانگ میں ہونے والی جھڑپ میں ہمارے دیش کے حفاظتی دستے کے کچھ نوجوان زخمی ہوگئے اسی بات کو لیکر سعید نوری صاحب کی قیادت میں لوگوں نے احتجاجی دھرنا دیا اس موقع پر نوری صاحب نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت چینی فوجیوں کی جارحیت کو برداشت نہیں کریں گے چاہے کیوں نہ ہمیں سرحد پر جانے کی ضرورت پیش آجائے ہم ہندوستانی شہری ہونے ناطے اپنے دیش کی حفاظت کرنے کی خاطر ہر موڑ پر ہمیشہ تیار ہیں۔یہ بھی یاد رہے کہ چینی فوجیوں کی یہ کوئی پہلی جارحیت نہیں ہے اس سے پہلے بھی اس نے لداخ کی وادی گلوان میں 15 جون 2020 کو پرتشدد تصادم کیا تھا جس میں اس کا جواب دیتے ہوئے ہمارے 20 فوجی نوجوان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔نوری صاحب نے مزید کہا کہ ہم حکومت ہند سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ چین کو منہ توڑ جواب دے تاکہ چین کو دوبارہ اس قسم کی گھناؤنی حرکت کرنے کی جرات نہ ہوسکے ہمیں امید ہے کہ ارباب اقتدار ہماری باتوں پر ضرور اپنی توجہ مرکوز کریں گے۔
متعلقہ مضامین
کلیان: مولانا محمد ادریس رضوی رحلت فرما گئے
مقتدر عالم اہلسنّت سہ ماہی المختار کلیان کے مدیر، ادیب شہیر حضرت مولانا محمد ادریس رضوی صاحب خطیب و امام سنی جامع مسجد پتری کلیان وصال فرما گئے. انا للہ وانا الیہ رٰجعون اللہ تعالیٰ درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین بجاہ حبیبہٖ سیدالمرسلین علیہ الصلاۃ والتسلیم علامہ موصوف بہترین […]
آتش زدگی سے متاثر بچوں میں نوری مشن نے تعلیمی کٹ کی تقسیم
مالیگاؤں: ہماری آواز(پریس ریلیز) 14جنوری// سید اظہار اشرف نگر آگ سانحہ سے متاثرہ کنبوں کے بچوں (طلبہ) میں نوری مشن نے ۱۲؍ جنوری ۲۰۲۱ء کی شب ’’تعلیمی کٹ‘‘ کی تقسیم کی۔ تعلیمی لوازمات پر مشتمل سیٹ مع بستہ کو بالترتیب کے جی سے لے کر بی اے تک کے ٢٦؍ طلبا و طالبات میں تقسیم […]
قرآن پاک مع ترجمہ کنزالایمان کے نئے ایڈیشن کی اشاعت
نوری مشن مالیگاؤں سے ’’ اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر‘‘ کے سنگ بنیاد پر مثالی کام مالیگاؤں ہماری آواز 13دسمبر بروز اتوار بعد نمازِ عصر نور باغ میں (نزد ایس ایل مارکیٹ) ’’اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر‘‘ کا سنگِ بنیاد حضرت سید عبدالقادر جیلانی میاں کے ہاتھوں رکھا جائے گا۔ نیز اسی شب بعد نمازِ عشاء معینیہ […]

