مذہبی گلیاروں سے مہاراشٹرا

آج تنظیم اہلسنت و اصلاح معاشرہ کانفرنس میں شرکت کے لئے علماء و عوام کی آمد جاری

  • مسلم سماج کو منشیات سے پاک کرنا ہمارا اولین مقصد ہے۔ سید معین میاں
  • تحفظ ناموس رسالت کی پہرے داری ہر مسلمان پر لازم ہے۔ الحاج سعید نوری

ممبئی10/دسمبر 2022 آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء کی طرف سے سنی بلال مسجد چھوٹا سوناپور ممبئی میں منعقدہ تنظیم اہلسنت و اصلاح معاشرہ کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے مہاراشٹر بھر سے علماء و مشائخ و دانشورانِ قوم و ملت ممبئی میں تشریف لاچکے ہیں۔یاد رہے کہ ممبئی میں اہلسنت والجماعت کی اتنے عظیم پیمانے پر اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہے جس میں ممبئی سمیت پورے مہاراشٹر سے تقریباً پانچ سو علماء و ائمۂ مساجد شریک ہورہے ہیں اس کانفرنس میں اصلاح معاشرہ،منشیات کی روک تھام،مساجد و مدارس کا تحفظ جیسے اہم عنوان پر باہم بحث ہوگی۔حضرت سید معین میاں صاحب قبلہ نے آج اپنے بیان میں کہا کہ منشیات سے دوری بنانا ایک صالح سماج کے مترادف ہے ہم نے نشہ مخالف تحریک بہت دنوں سے پورے مہاراشٹر میں چھیڑ رکھی ہے اگر سماج نے ہمارا ساتھ دیا تو ممبئی سمیت پورے مہاراشٹرہ کو منشیات سے پاک کردیں گے۔الحاج محمد سعید نوری نے کہا لوگ اپنے دوکانوں مکانوں کے کاغذات درست کروانے میں ذرہ برابر بھی کوتاہی نہیں کرتے مگر مساجد و مدارس کے تعلق سے وہ حد لاپرواہ ہوتے ہیں اسی لئے ہمارے مساجد و مدارس کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تحفظ ناموس رسالت و ختم نبوت جیسے اہم موضوع پر ہم کڑی نظر بنائے ہوئے ہیں اس طرف مسلمانوں کو بیدار رہنے کی سخت ضرورت ہے تاکہ پچلے دروازے سے کفروالحاد اور ارتداد ہمارے مسلم معاشرے میں پنپنے نہ پائے۔نوری صاحب نے مزید کہا کہ ناندیڑ ،اکولہ ،پونہ،اورنگ آباد جالنہ پربھنی مالیگاؤں،بلڈانہ و دیگر اضلاع سے کثیر تعداد میں علماء و مشائخ و دانشورانِ تشریف لا چکے ہیں

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے