بین الاقوامی

اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر آواز اٹھائیں۔چیف اکرام الدین

  • ہمیں عدم مساوات اور ناانصافی سے پاک معاشرے کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے۔انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا

یورپ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انٹرنیشنل انوویشن سینٹر آف لائف الائنس آف دی پیپلز آف ورلڈ کے انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا چیف اکرام الدین نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کے ادارے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر آواز اٹھائیں انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے جس پر اقوام عالم خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ ہم ایسی انسانیت چاہئے ہے جہاں ہر ایک انسان کو مساوی حقوق حاصل ہوں آزادی اور انصاف سب کیلئے برابر ہونا چاہیے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا چیف اکرام الدین نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں عدم مساوات اور ناانصافی سے پاک معاشرے کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے اہم کردار ادا کریں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے