- امن و امان کی بہتری کیلئے ہم سب کو اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔صدر سراجا چوک یادگار بازار
پشاور(نمائندہ وصال احمد) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سراجا چوک یادگار بازار کے صدر لیاقت نے کہا کہ اسلام بد امنی کو پسند نہیں کرتا اسی لیے ایک انسان کے قتل کو انسانیت کا قتل قرار دیا گیا۔ امن کی دعا بہترین دعا ہے اس لئے ہم سب کو ہمیشہ امن و امان کی بہتری کی دعا کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ امن کیلئے آج ہمیں انفرادی سطح پر سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے انفرادی سطح پر عدم برداشت کے خاتمے سے ہی ہم معاشرہ میں سماجی سیاسی اور مذہبی اختلاف کے باوجود تشدد کو ختم کر سکتے ہیں۔ ہم تنگ نظری اور متعصبانہ رویوں کی حوصلہ شکنی کرکے رواداری کو فروغ دے سکتے ہیں اسی طریقے سے آمن امان ائے گا ڈر اور خوف کا خاتمہ ہوگا اور ہم ترقی کے راستے پر گامزن ہو سکیں گے۔سراجا چوک یادگار بازار کے صدر لیاقت نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ امن کے ساتھ ہی افراد علاقہ ملک اور خطہ ترقی کر سکتا ہے ہمیں امن و امان کیلئے سنجیدہ ہونا پڑے گا تا کہ اپنی ہی نہیں اپنے آنے والی نسلوں کی خوشحالی کی بنیاد مضبوط کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کی بہتری کیلئے ہم سب کو اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تا کہ خیبر پختونخواہ اور ملک بھر میں میں امن و امان کی فضا قائم سکے۔