مہراج گنج
بڑے ہی افسوس کے ساتھ یہ لکھنا پڑ رہاہے کہ قاری بشیر احمد رضوی استاذ دارالعلوم اہلسنت یار علویہ فیض الرسول نوڈہوا سکھوانی مہراجگنج کے بڑے بھاٸ مرحوم ڈاکٹر محمد اسرافیل صاحب پپراکنک مہرو ٹولہ(کشی نگر ) کا آج رات گورکھپور اسپتال میں انتقال پرملال ہوگیا إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
انتقال کی خبر بذریعہ مفتی محفوظ عالم صاحب مصباحی پرنسپل ادارہ ھٰذاموصوصول ہوتے ہی دارالعلوم ھٰذا کے اساتذہ وطلبہ میں غم کی لہر دوڑ گٸ
مرحوم بڑے نیک شریف النفس ملنسار محبتی علما۶ نواز اور اعلیٰ کردار کے مالک تھے
قاری صاحب نے آج ایک مخلص سرپرست ومشفق ومہربان بھاٸ کھو دیا لیکن کیا کیا جاۓ مرضی مولیٰ از ہمہ اولیٰ قاری صاحب کے
اس غم کے وقت میں دارالعلوم کے مدرسین و اراکین اور ملازمین برابر غم میں شریک ہیں رب قدیر مرحوم ڈاکٹر صاحب کو غریق رحمت ونور فرماکر کر وٹ کروٹ جنت نصیب فرماۓ اور جملہ اہل خانہ بالخصوص قاری صاحب کو صبر جمیل اور اجر جزیل وبے مثیل عطا فرمائے آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ ان شاء اللہ انکی نماز جنازہ آج ہی بعد نماز ظہر ان کے آباٸ وطن پپرا کنک (مہرو ٹولہ ) کشی نگر میں اداکی جاۓگی
شرکا۶ غم : اظہار احمد فیضی ومفتی محفوظ عالم صاحب مصباحی (پرنسپل ادارہ ھٰذا)وجملہ مدرسین واراکین وطلبہ دارالعلوم اہلسنت یار علویہ فیض الرسول نوڈہوا سکھوانی مہراجگنج