گجرات

کھمبات شریف(گجرات) میں ۸۰۳/ویں عالمی روحانی سالانہ عرس سرکار شاہ میراں و پانچواں کل ہند "مسابقۂ علم حدیث و تصوف” بحسن و خوبی اختتام پذیر

مورخہ ٢٦ / ۲۷ / ۲۸ / نومبر ۲۰۲۲ ء ، بروز سنیچر ، اتوار ، پیر کوخانقاہ عالیہ قادریہ چشتیہ ،اشرفیہ،میرانیہ کھمبات شریف ، ضلع آنند ، گجرات میں ۸۰۳ / ویں عالمی روحانی سالانہ عرسِ مقدس قطب ربانی محبوب غوث جیلانی محبوب الاولیاء نبیرگان غوث سرکار شاہِ میراں حضرت پیر میراں سید علی وحضرت پیر میراں سید ولی رضی الله تعالٰی عنھما نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا ، عرس مقدس کی مناسبت سے سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی پانچواں کل ہند مسابقہ علم حدیث وتصوف رکھا گیا
سہ روزہ عرس مقدس کی تمام تقریبات میں ملک و بیرون ملک کی کئی عبقری ،علمی ،روحانی،سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ لاکھوں کی تعداد میں عشاقان اولیاء کرام نے شرکت کی سعادت حاصل کی اور سرکار شاہِ میراں کے فیوض و برکات سے بہرہ ور ہوئے
مسابقہ و عرس مقدس کی جملہ تقریبات مظہرِ کراماتِ غوثِ اعظم ، پیرِ طریقت ، رہبرِ شریعت ، ابو الایتام حضرت علامہ الحاج الشاہ سید رئیس اشرف اشرفی الجیلانی میرانی دامت برکاتہم العالیہ ، سجادہ نشیں آستانہ عالیہ سرکار شاہ میراں کی سرپرستی اور پیر طریقت، رہبر شریعت، شہزادہ شہید راہ مدینہ، معین المشائخ،حضرت علامہ الحاج الشاہ سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی دامت برکاتہم العالیہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضور مخدوم پاک کچھوچھہ مقدسہ وصدر آل انڈیا سنی جمیعت العلماء کی صدارت اور شہزادہ حضور ریئس ملت،فاضل یمن رئیس العلماء حضرت علامہ پیر سید جامی اشرف اشرفی الجیلانی میرانی دامت برکاتہم العالیہ ولی عہد آستانہ عالیہ سرکار شاہ میراں وناظم اعلی جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم کھمبات شریف کی قیادت میں انتہائی نظم و نسق کے ساتھ انجام پذیر ہوئیں ۔

مسابقۂ حدیث و تصوف :

عرس سرکار شاہِ میراں کی ایک منفرد اور امتیازی خصوصیت یہ ہے جو اسے دیگر اعراس سے ممتاز کرتی ہے ، کہ بلا ناغہ ہر سال کھمبات شریف میں کسی بھی اسلامی موضوع پر ” مسابقہ ” کا انعقاد و اہتمام ہوتا رہتاہے ۔ واضح ہوکہ یہ مسابقہ عرس کی تقریبات کا ایک اہم حصہ ہوتا ہے ، جس میں ملک کے مختلف مدارسِ اسلامیہ و یونیورسٹیز کے طلبہ حصہ لیتے ہیں اور اپنی خفیہ صلاحیتوں کو بیدار کرتے ہیں ۔ سابقہ روایت کے مطابق امسال بھی
مورخہ٢٦ / نومبر ۲۰۲۲ ء ، بروز سنیچر "کو مسابقۂ علم حدیث و تصوف ” کا انعقاد ہوا ، جس میں حَکَم ( جج ) کی حیثیت سے مندرجہ ذیل شخصیات نے شرکت فرمائی
١- ادیبِ شہیر فقیہ بے نظیر حضرت علامہ نفیس احمد مصباحی دام ظلہ العالی ( شیخ الادب جامعہ اشرفیہ ، مبارک پور )
٢- ماہرِ علم و فن حضرت علامہ عرفان رضا حشمتی علیمی صاحب قبلہ ، رتن پور
٣- جامع معقول ومنقول خلیفہ حضور رئیس ملت حضرت علامہ مفتی گلزار احمد صدیقی اشرفی میرانی صاحب قبلہ ہمت نگر گجرات
٤- ماہر درس و تدریس حضرت علامہ مفتی مشتاق احمد مصباحی صاحب قبلہ ہمت نگر گجرات
٥- ماہر علوم اسلامیہ و عصریہ حضرت علامہ محمد محمود اشرفی صاحب قبلہ ممبئ ٦-ماہرزبان وقلم حضرت علامہ مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی صاحب قبلہ (استاذ: جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم کھمبات شریف)
٧- مصنف کتب کثیرہ حضرت مولانا محمد طفیل احمد مصباحی ( استاذ جامعہ فیضانِ اشرف رئیس العلوم ، کھبات شریف )
مسابقے كا اشتهار عام هونے کے بعد تقریباً چالیس طلبۂ علومِ اسلامیہ وعصریہ نے اپنانام درج كرايا تها ، جن میں سے ٢٦ / طلبہ کا سلیکشن ہوا اور انھوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی
ان تمام مشارکین کے اسمائے گرامی یہ ہیں

( ۱ ) محمد ذیشان احمد ، دار العلوم اہل سنت مدینۃ العربیہ ، سلطان پور ، یوپی ۔
( ۲ ) محمد ریاض القادری ، دار العلوم نور الحق ، چرّہ محمد پور ، فیض آباد ، یوپی ۔
( ۳ ) محمد شاہد مہتاب ، جامعۃ المدینہ فیضان امام احمد رضا ، حیدر آباد ۔
( ۴ ) محمد مصباح الرحمٰن ، جامعۃ المدینہ فیضان عطار ، ناگ پور ، مہاراشٹر ۔
( ۵ ) مقصود عالم ، فیضان اعلیٰ حضرت ، حسن نگر بابا کانٹا رشید کالونی ، حیدر آباد ۔
( ٦) طارق محمود ، تاج الشریعہ آن لائن انسٹی ٹیوٹ ، لکھنؤ ، یوپی ۔
( ۷ ) محمد عظیم سمنانی ، جامعہ تاج الشریعہ ، نواب گنج علی آباد ، ضلع بہرائچ شریف ، یوپی ۔
( ۸ ) محمد آصف ، دار العلوم اہل سنت مدینۃ العربیہ ، ضلع سلطان پور ، یوپی ۔
( ۹ ) محمد ہاشم رضا ، جامعہ احسن البرکات ، مارہرہ شریف ، ضلع ایٹہ ، یوپی ۔
( ۱۰ ) غلام محمد ، جامعہ نعیمیہ ، مراد آباد ، یوپی ۔
( ۱۱ ) مجسم رضا ، جامعہ نعیمیہ ، مراد آباد ، یوپی ۔
( ۱۲ ) محمد عمر فاروق ، الجامعۃ الاشرفیہ ، مبارک پور ، اعظم گڑھ ، یوپی ۔
(١٣)محمد تسکین احمد ، دار العلوم سرکار آسی ، سکندر پور ، ضلع بلیا ، یوپی ۔
( ١٤ ) غلام ربانی ، الجامعۃ الاشرفیہ ، مبارک پور ، اعظم گڑھ ، یوپی ۔
( ١٥ ) محمد شاہد رضا ، مولانا مظہر الحق یونیورسٹی ، پٹنہ ، بہار ۔
( ١٦ ) محمد علم الدین ، دار العلوم اسحاقیہ ، جودھپور ، راجستھان ۔
( ١٧ ) عطاء المصطفیٰ ، شمس العلوم کالج آف ایجوکیشن ، پوڈیلی پراکاسم ، آندھرا پردیش ۔
( ١٨ ) محمد اویس ، دار العلوم شاہ عالم ، جمال پور ، احمد آباد ، گجرات ۔
( ١٩ ) محمد عمران ، دار العلوم شاہ عالم ، جمال پور ، احمد آباد ، گجرات ۔
( ٢٠) محافظ رضا ، الجامعۃ الاسلامیہ ، قصبہ روناہی ، ضلع فیض آباد ، یوپی ۔
( ٢١ ) محمد انعام رسول ، دار العلوم شیخ احمد کھٹو ، احمد آباد ، گجرات ۔
( ٢٢ ) محمد ابو سعید ، دار العلوم شیخ احمد کھٹو ، احمد آباد ، گجرات ۔
( ۲۳ ) نیاز اللہ ، مرکز تربیتِ افتا ، اوجھا گنج ، ضلع بستی ، یوپی ۔
( ٢٤ ) محمد یونس ، جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ ، کیرالہ ۔
( ۲۵ ) اصغر علی ، الجامعۃ الاشرفیہ ، مبارک پور ، ضلع اعظم گڑھ ، یوپی ۔
( ٢٦ ) محمد ذیشان ، الجامعۃ الاشرفیہ ، مبارک پور ، ضلع اعظم گڑھ ، یوپی ۔

مسابقہ علم حدیث وتصوف میں جوحضرات ٹاپ ٹین میں شامل ہوئے انھیں گرانقدر انعامات سے سرفراز کیا گیا ان کے اسمائے گرامی اور انعامات کی تفصیل
کچھ اس طرح ہے
١-جناب غلام ربانی مصباحی ( متعلم درجۂ فضیلت ، جامعہ اشرفیہ ، مبارک پور ) نے اول پوزیشن حاصل کی انھیں 25/ہزار نقداورشھادہ تقدیریہ دیا گیا
٢-جناب عطاء المصطفیٰ ( اسٹوڈینٹ بی ایڈ شمس العلوم آف ایجوکیشن ، پوڈیلی پراکاسم ، آندھرا پردیش ) نے دوسری پوزیشن حاصل کی انھیں 20/ہزار نقداورشھادہ تقدیریہ دیا گیا
٣-محمد ذیشان مصباحی ( ریسرچ اسکالر تخصص فی الحدیث ، جامعہ اشرفیہ ، مبارک پور ) نے تیسری پوزیشن حاصل کی انھیں 15/ہزار نقد اور شھادہ تقدیریہ دیا گیا
٤-محمد شاہد مہتاب (تخصص فی الفقہ ،جامعة المدینہ فیضان امام احمد رضا حیدرآباد)نے چوتھی پوزیشن حاصل کی انھیں 10/ہزار نقداورشھادہ تقدیریہ دیا گیا
٥- محمد عمر فاروق (تخصص فی الحدیث،الجامعة الاشرفیہ مبارک پور) نے پانچویں پوزیشن حاصل کی انھیں 5/ہزار نقداورشھادہ تقدیریہ دیا گیا
٦-محمد انعام رسول (درجہ فضیلت،دارالعلوم شیخ احمد کھٹو احمد آباد) نے چھٹی پوزیشن حاصل کی
٧-ذيشان احمد (درجہ فضیلت،دارالعلوم اہل سنت مدینتہ العربیہ دوست پور یوپی)نے ساتویں پوزیشن حاصل کی
٨-محافظ رضا (تخصص فی الفقہ،الجامعتہ الاسلامیہ روناہی فیض آباد یوپی) نے آٹھویں پوزیشن حاصل کی
٩-نياز الله (تخصص فی الفقہ ،مرکز تربیت افتاء اوجھاگنج بستی یوپی)نے نویں پوزیشن حاصل کی
١٠-اصغر علی (درجہ فضیلت،الجامعتہ الاشرفیہ مبارک پور)نے دسویں پوزیشن حاصل کی
مسابقہ میں ششم تا دہم پوزیشن حاصل کرنے والوں کو ترغیبی انعام کے طور پر اکیس سو روپے نقداورشھادہ تقدیریہ سےنوازا گیا ان کے علاوہ باقی جمیع مشارکین کو ایک ایک ہزار روپے نقد اورشھادہ تقدیریہ سے سرفراز کیا گیا ۔ نیز منشور کے مطابق تمامی شرکائے مسابقہ کو آمد و رفت کے اخراجات دینے کے ساتھ” میرانی کِٹ و لیدر ہینڈ بیگ ” بھی تحفتاً دیا گیا ۔

انعقادِ مسابقہ کے بعد ۲۷ / نومبر ۲۰۲۲ ء کو عرس کا آغاز بعد نماز فجر قرآن خوانی سے ہوا ۔ اس کے بعد صبح 9 بجے مزار پاک کا غسل اور بعد نماز عصر چادر پوشی و صندل کی تقریب منعقد کی گئی اور ساتھ ہی ساتھ علماء ومشائخ کا استقبالیہ پروگرام منعقد ہوا۔ بعد نماز عشا تعلیمات صوفیاء انٹرنیشنل کانفرنس میں علمائے کرام و مشائخین عظام کی نصیحت آمیز تقاریر ہوئیں ۔ جس میں سب سے پہلے ماہر زبان وقلم حضرت علامہ مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی دام ظلہ العالی ( استاذ و مفتی جامعہ فیضانِ اشرف رئیس العلوم ، کھمبات شریف ، ضلع آنند ، گجرات ) نے فضائلِ اہلِ بیت پر مدلل خطاب کیا اور اہلِ بیت اطہار کی محبت و عقیدت پر زور دیا ۔ اور قاطعِ کفر و ضلالت ، حامیِ دین و ملت ، شانِ دکن حضرت علامہ احمد نقشبندی جنیدی دام ظلہ العالی ، حیدر آباد ، انڈیا نے اپنے شان دار خطاب سے سامعین کو محظوظ فرمایا ۔ نقیبِ خانوادۂ اعلیٰ حضرت ، نواسۂ مفتیِ اعظم ہند ، شہزادۂ مفسرِ اعظم ہند حضرت علامہ منان رضا خان عرف منانی میاں دامت برکاتہم العالیہ ، بانی و سرپرست جامعہ نوریہ رضویہ ، بریلی شریف نے اپنے اصلاحی بیان اور بیش قیمت پند و نصائح سے حاضرین کو مستفیض فرمایا ۔ ماریشش ساؤتھ افریقہ سے تشریف لائے مہمانِ خصوصی حضرت علامہ و مولانا عبد الحق جامی قادری مد ظلہ النورانی نے ولایت و روحانیت کے موضوع پر مدلل علمی و فکری گفتگو فرمائی ۔ نبیرۂ اعلیٰ حضرت اشرفی میاں ، پیرِ طریقت حضرت علامہ سید خالد اشرف اشرفی الجیلانی دامت برکاتہم العالیہ کا بھی مختصر مگر جامع بیان ہوا ۔ ماہرِ علم و ادب حضرت علامہ مفتی مھدی حسن نظامی علیمی میرانی صاحب قبلہ ( پرنسپل جامعہ فیضانِ اشرف رئیس العلوم ، کھمبات شریف ) نے سرکار شاہ میراں کی خاندانی وجاہت اور جانشین سرکار شاہ میراں حضور رئیسِ ملت دامت برکاتہم العالیہ کی دینی،ملی و روحانی خدمات سے سامعین کو آگاہ کیا ۔ اس علاوہ نعت خواں حضرات مثلآ عالیجناب شبیر برکاتی صاحب گجرات عالیجناب اعظم رضا تحسینی صاحب بریلی شریف عالیجناب سلمان رضا اشرفی صاحب ممبئی نے بہترین انداز میں نعت ومنقبت پیش کئے نیزپورے پروگرام میں جناب مولانا افضل حسین اشرفی صاحب سمستی پور بہار اور مولانا محمد ذیشان برکاتی صاحب گجرات سے نظامت کے فرائض انجام دیئے
مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے سماحۃ الشیخ الدکتور بو عبد اللہ حفظہ اللہ ، دبئی
عالمِ نبیل ، فاضل جلیل جانشینِ حضور شیخ الاسلام و المسلمین پیر طریقت حضرت علامہ و مولانا سید حمزہ اشرف اشرفی ، دامت برکاتہم العالیہ ، کچھوچھہ مقدسہ
مفتی کیرلا حضرت علامہ مفتی عمر علی ثقافی صاحب قبلہ مرکز الثقافة السنيه کیرلا کے علاوہ کئی عبقری شخصیات نے
نے شرکت فرمائی ۔ شہزادۂ رئیسِ ملت ، رئیس العلماء ، فاضلِ یمن حضرت علامہ و مولانا سید محمد جامی اشرف اشرفی الجیلانی ، ولی عہد آستانہ سرکار شاہ میراں ، کھمبات شریف نے عرس میں تشریف لائے تمام زائرین ، علما و مشائخ ، طلبہ و مشارکین اور سامعین و حاضرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور آخر میں مظہرِ کراماتِ غوث اعظم ، پیر طریقت رہبر شریعت، رئیس ملت،ابوالایتام حضرت علامہ الحاج الشاہ سید رئیس اشرف اشرفی الجیلانی میرانی دامت برکاتہم العالیہ جانشین سرکار شاہ میراں کی رقت آمیز دعاؤں پر پروگرام ختم ہوا ۔ اللہ تعالیٰ ہم تمام مسلمانوں کو حضور غوث اعظم اور ان کے نبیرگان کے علمی و روحانی فیوض و برکات سے مالامال فرمائے ۔ آمین ۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے