- منعقدہ پروگرام میں مضمون نویسی، مباحثہ، پینٹنگ و پوسٹر مقابلے میں خواتین نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔
زید پور، بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) بھان مٸو زید پور مارگ پر واقع شری سائی انٹر کالج میں خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ مضمون نویسی، مباحثہ، پینٹنگ اور پوسٹر مقابلے میں اسکول کی لڑکیوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ پروگرام کی صدارت اسکول کے پرنسپل روہت کمار ورما نے کی اور مہمان خصوصی کے طور پر اسکول کے منیجر ڈی کے ورما نے بچوں کو گھریلو تشدد اور سماج میں مختلف طریقوں سے ہونے والے مظالم کے بارے میں بچوں کو بتایا،وقت کے ساتھ ساتھ بچوں کو سیلف ڈیفنس، تائیکوانڈو اور اسکاؤٹ گائیڈ کے فن کے بارے میں بھی بتایا گیا جو کہ بچوں کی کردار سازی میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے، اس میں بچوں کو یہ بھی بتایا گیا کہ کس طرح اپنی زندگی کو نامساعد حالات میں گزارنا ہے۔ یہ پروگرام اسکول کی طرف سے راکیش پرجاپتی کی قیادت میں ورزش کے استاد ابھیشیک کمار ورما کے ساتھ منعقد کیا گیا۔اس پروگرام میں اسنیہ نہا ورما، ثنا پروین، پراچی پٹیل، ساکشی ورما، حنا صدیقی، اپیکشا ورما، آیوشی،اکانکشا ورما، ریتا دیوی، ویشنوی باجپائی، جیوتیما، شویتا ورما،نشاط فاطمہ، سیجل،ریا ورما، اننیا ورما، انامیکا،نازنین بانو، ثانیہ پروین، ہرشیتا یادو، آکھیا موریا، نینسی ورما، اننیا ورما، سمیت فاتح شرکاء کو انعامات تقسیم کٸے گٸے۔