- موت العالِم موت العَالَم ایک عالِم کی موت عالَم کی موت ہوتی ہے۔ مفتی جلال الدین قادری مصباحی
ممبئی
17 ربیع الآخر 1444ھجری بمطابق 13 نومبر 2022 بروز اتوار/ اعلان کے مطابق بعد نماز عصر قرآن خوانی بعد نماز مغرب چادر پوشی اور نعت و منقبت و صلٰوة و سلام حضور ساحل ملت علیہ الرحمہ کے آستانہ پر پیش کیا گیا طے شدہ وقت ٧ بجکر ٤٥ منٹ پر قل شریف ہوا جس میں اساتذہ کرام، فارغین ادارہ ہذا، و متعلمین ادارہ ہذا نے شرکت کی۔ مفتی جلال الدین قادری مصباحی کی دعا پر قل شریف کا اختتام ہوا۔ عد نماز عشاء قرآن پاک کی تلاوت سے جلسہ کا آغاز ہوا نعت و منقبت پیش کی گئی۔فارغین ادارہ ہذا میں سے حضرت مولانا سراج سبحانی حشمتی صاحب قبلہ نے حضور ساحل ملت کی خدمات کا اعتراف کیا۔ اسی طرح دارالعلوم غریب نواز تربھے کے بانی و صدرالمدرسین حضرت مولانا خلیل اللہ سبحانی صاحب قبلہ نے بھی اپنے محسن کی قربانیوں کا اجمالی خاکہ قوم کے سامنے پیش کیا۔ ادارہ ہذا کے شیخ الحدیث حضرت علامہ امجد علی صاحب قبلہ نے فرمایا کہ حضور ساحل ملت نے ادارہ میں قابل قدر اور صلاحیت مند اساتذہ کا انتخاب فرمایا تاکہ ادارہ کا تعلیمی معیار بلند ہو۔ وہیں حضرت علامہ مفتی سید شاکر حسین صاحب قبلہ سیفی نے اپنے خطاب سے پہلے حضور ساحل ملت کی بارگاہ میں منقبت کے اشعار پیش کیے اور حضرت کی آخری آرام گاہ کے تعلق سے مساٸل شرعیہ بیان کیے۔ بعدہ مقرر خصوصی حضرت علامہ مفتی جلال الدین قادری مصباحی نے فرمایا کہ جب ایک عالِم کی موت ہوتی ہے تو عالَم کی موت ہوتی ہے اس لیے کہ ایک عالم کا فراٸض و واجبات کی اداٸیگی کرکے سونا ایک عابد کی رات بھر کی عبادت سے بہتر ہے۔ اور ایک عالم کلمات کفر سے قوم کی حفاظت کرتا ہے کلمات کفر بکنے والوں کو توبہ کراکر دائرہ اسلام میں واپسی کرواتا ہے۔ مزید یہ فرمایا کہ حضور ساحل ملت نے اس ادارہ دارالعلوم محبوب سبحانی کو اپنے خون جگر سے سینچا ہے۔ اور بے لوث ہو کر خلوص و للہیت کے ساتھ قوم کو یہ تعلیمی قلع عطا ٕ کیا۔ اپنے ادارہ کے اساتذہ و طلبہ کی ہر ممکن ضرورتوں کو پورا کرنے کی کوشش کرتے اور طلبہ سے بے حد محبت فرماتے تھے۔ پوری زندگی خدمت دین اشاعت اسلام میں مشغول و معمور رہی۔ اخیر میں صلٰوة و سلام و دعا ٕ پر عرس ساحل ملت علیہ الرحمہ کا اختتام ہوا۔ باہر سے آنے والے سبھی مہمان علمائے کرام و ائمہ عظام کا شکریہ ادا کیا گیا۔ عرس کی تقریبات میں اراکین و فارغین دارالعلوم محبوب سبحانی نے اپنی اپنی خدمات پیش کیں۔ ادارہ ہذا کے اساتذہ شریک جلسہ رہے خصوی طور پر سابق ناظم اعلی حافظ و قاری منور حسین صاحب، حضرت علامہ شمیم احمد مصباحی صاحب، حضرت مولانا بشیر اسلم سبحانی صاحب، ادارہ ہذا کے آفس انچارج حضرت مولانا عتیق اللہ سبحانی صاحب نے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ یہ خبر نے محمد آصف رضاسبحانی برکاتی جنرل سیکریٹری امام احمد رضا دارالافتاء اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ و قومی ناٸب صدر تحریک فروغ نے نمائندہ شان سدھارتھ کو ارسال کیا ہے