بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) شہر کے بابو کے ڈی سنگھ اسٹیڈیم میں آج پنڈت دین دیال اپادھیائے کے اعزاز میں گزشتہ کئی سالوں کی طرح اس سال بھی ہاکی اور بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا افتتاح مہمان خصوصی، ایسوسی ایشن کے صدر اور فلمی اداکار دیویندر پرتاپ سنگھ "گیانو” کی موجودگی میں کیا گیا۔ ڈپٹی اسپورٹس آفیسر نیلم صدیقی کی موجودگی میں کھلاڑیوں سےتعارف کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے کھلاڑیوں کے اعزاز میں مختلف اسکیمیں نافذ کی ہیں جن میں ریاست، خواتین اور بین الاقوامی سطح پر کھلاڑیوں کو براہ راست ملازمتیں دینے کا کام قابل ستائش ہے۔ ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری مظہر عزیز خان نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ میں ضلع کی آٹھ ٹیمیں شامل تھیں جن میں بنیادی طور پر عظیم الدین اشرف اسلامیہ انٹر کالج اور رام پرساد میموریل انٹر کالج کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں عظیم الدین اشرف اسلامیہ انٹر کالج نے رام پرساد میموریل ٹیم کو شکست دی۔ دوسری جانب بیڈمنٹن گرلز ٹیم میں بیڈمنٹن کھلاڑی اپوروا اور سپریا کے درمیان میچ ہوا جس میں اپوروا نے جیت حاصل کی۔ اس موقع پر ہاکی کے کھلاڑی محمد رفیع کرشنا گوپال "بچہ” چندا رانی محمد اسلم سمیت معزز شخصيت نے شرکت کر کھیلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
متعلقہ مضامین
دھوم دھام سے منائی گئی بابا صاحب کی 131ویں یوم پیدائش
ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر جی کی جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا: حافظ ایاز بارہ بنکی: 14 اپریل ( ابوشحمہ انصاری)بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر ایک ماہر معاشیات، سیاسی اور سماجی مصلح تھے، بابا صاحب نے سماجی تفریق کے خلاف مہم چلا کر سماج میں اتحاد اور ہم آہنگی قائم کرنے کے لیے سخت […]
طارق جیلانی کو تنظیم "میری آواز سنو” اور اکھل بھارتیہ برہمن پریشد نے اعزاز سے نوازا
بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)اتر پردیش اردو اکیڈمی کے آڈیٹوریم میں تنظیم "میری آواز سنو” اور اکھل بھارتیہ برہمن پریشد کے زَیر اہتمام پرتبھا النکرن سممان سماروہ کا انعقاد کیا گیا۔ اعزازی تقریب میں بارہ بنکی سے ملی سماجی و ادبی تنظیم کے صدر طارق جیلانی کو ان کی فلاحی خدمات کے اعتراف میں توصیفی سند بلے […]
معروف شاعر، ادیب اور صحافی ذکی طارق بارہ بنکوی مولانا سراج احمد قمر ایوارڈ 2023 سے سرفراز ہوئے
بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری )مذہبی اتحاد سے ہی ملک میں امن قائم کیا جاسکتا ہے وطن سے محبت قانون کی بالا دستیاب سماجی انصاف ایک سچے وطن پرست کی نشانی ہے ان خیالات کا اظہار آج یہاں منعقدہ محفل مشاعرہ کو خطاب کرتے ہوۓمہمان خصوصی ارشاد احمد قمر چیئرمین نگر پنچایت فتح پور نےکیا انہوں نے […]


