ہند و نیپال سرحدی خطے کا معروف ادارہ دارالعلوم اہل سنت یار علویہ فیض الرسول نوڈہواں سکھوانی کا سالانہ شعیب الاولیاء کانفرنس و جلسہ دستار بندی 15 نومبر بروز منگل بعد نماز عشاء بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوگا پروگرام کی سرپرستی محقق مسائل جدیدہ الحاج مفتی محمد شہاب الدین نوری صدر شعبہ افتاء دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف جبکہ صدارت علامہ الحاج مفتی محمد محفوظ عالم مصباحی پرنسپل دارالعلوم ہذا فرمائیں گے پروگرام میں خصوصی خطاب خلیفہ تاج الشریعہ علامہ شہریار رضا پورنیہ بہار و علامہ الحاج شیر محمد قادری پرنسپل دارالعلوم قادریہ سراج العلوم برگدہی اور مولانا مقصود احمد مصباحی کا ہوگا جبکہ مولانا ارشد رضا حبیبی کبیر نگری مولانا سلمان رضا سنت کبیر نگر نعت و منقبت کے اشعار پیش کریں گے ادارے کے استاد مفتی اظہار احمد فیضی مولانا بلال احمد قادری نے برادران اسلام سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے
محمد رمضان امجدی مہراج گنج
