آج کل سوشل میڈیا پر وہاٹس ایپ پر گروپ بنا کر اپنے خیالات کو عوام سے روشناس کرنا کرانا ایک اہم مشغلہ بن گیا ہے
لیکن جو لوگ اس کا درست استعمال کرنا جانتے ہیں وہ اپنی منزل مقصود تلاش کر ہی لیتے ہیں
الحمد للّٰہ اسی طرح سوشل میڈیا پر ایک بہت ہی معتبر اور قابل اعتماد گروپ اعلیٰ حضرت زندہ باد گروپ ہے
جس کے بانی حضرت مولانا مفتی محمد اسمعیل خان امجدی صاحب قبلہ ( گونڈہ یوپی ) ہیں
موصوف تقریباً 6 برسوں سے یہ گروپ چلا رہے ہیں
اور اسی کے ذریعے انہوں نے دو سال پہلے اپنے قیمتی فتاویٰ کو بنام فتاویٰ اسمعیلیہ روحانی عامل حضرت مولانا محمود الحسن رضوی صاحب کی سرپرستی میں شائع فرمایا
اور اس کے بعد ان کی فکری صلاحیت میں مزید نکھار آیا
اور انہوں نے ایک کتاب بنام الدرالخمسین تالیف فرمائی
اسی معتبر گروپ کے ایک اور رکن حضرت مولانا مفتی محمد امتیاز قمر صاحب ( جھارکھنڈ ) کی ضخیم کتاب امتیاز الفتاویٰ
موخر الذکر دونوں کتاب بشکل پی ڈی ایف مورخہ 5 اور 6 نومبر بروز سنیچر اور اتوار اعلی حضرت زندہ باد گروپ پر بدست سادات کرام
قاضی گوا اسٹیٹ حضرت مولانا مفتی سید شمس الحق برکاتی صاحب
اور
گل گلزار سادات حضرت سید مسرور علی حسینی الجعفری صاحب ( حیدرآباد )
اجراء کی گئی
یہ دونوں تقریب بھی روحانی عامل مولانا محمود الحسن رضوی قادری صاحب کی سرپرستی میں ہی ادا کی گئی
ذہن نشین رہے کہ اس گروپ میں پورے ملک ہندوستان کے معتبر علماء کرام شامل ہیں
جن حضرات کو بھی یہ دونوں کتابیں بشکل پی ڈی ایف چاہئے
وہ ان درج ذیل نمبروں سے بھی حاصل کر سکتے ہیں
7588792786
9860973955
فقط
محمد اعظم چشتی
جنرل سیکرٹری
انجمن سرکار مفتی اعظم
رضا پورہ مالیگاؤں