مہاراشٹرا

تاج الشریعہ کلینک نور نگر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

  • اظہارِ محبت رسولﷺ و گیارہویں شریف کی نسبت سے نوری مشن کا اعلان

مالیگاؤں: 29؍اکتوبر 2022ء بروز سنیچر بوقت صبح 10؍بجے تا شام 4؍بجے- تاج الشریعہ کلینک (نزد مسجد نذیر اشرفی، حسان میڈیکل، نور نگر دیانہ) میں ’’فری میڈیکل کیمپ‘‘ منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس کیمپ کا اہتمام ’’اظہارِ محبت رسول ﷺ‘‘ نیز گیارہویں شریف کی نسبت سے کیا جا رہا ہے۔ جس میں متعدد ڈاکٹرس اپنی خدمات انجام دیں گے اور مختلف امراض کا بلا معاوضہ چیک اپ کریں گے۔ فری دوائیں بھی نوری مشن و اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر کی جانب سے مہیا کی جائیں گی۔ اس کیمپ سے عامۃ المسلمین فائدہ اٹھائیں۔ بالخصوص خواتین، بچے اور مرد حضرات استفادہ کریں۔ اس ضمن میں نوری مشن کے فرید رضوی نے کہا کہ طبی جہت سے ماضی میں نوری مشن کی طرف سے مختلف خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ غلام مصطفیٰ رضوی و معین رضوی کے مطابق دو مقامات پر "تاج الشریعہ امدادی دواخانہ” مستقل جاری ہے؛ جہاں سے کثیر افراد استفادہ کرتے رہتے ہیں۔ میڈیکل کیمپ سے متعلق مزید تفصیلات کے لیے ان نمبرات پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے: 9273574090, 7588815888 اس ضمن میں مذکورہ کیمپ سے فیض یاب ہونے کی گزارش نوری مشن نے کی ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے