بین الاقوامی

چیف اکرام الدین نے جیورجیا میلونی کو اٹلی کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر دی مبارکباد

  • منتخب وزیراعظم سے مطالبہ ہے کہ وہ غیر ملکی تارکین وطن کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں اہم کردار ادا کریگی۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ

سیسلی(انٹرنیشنل ڈسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ جیورجیا میلونی کو وزیراعظم اٹلی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ اٹلی حکومت نے ہمیشہ غیر ملکی تارکین وطن کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں کردار ادا کیا ہے جو قابل فخر ہے اٹلی واحد ملک نے جنہوں نے ہمیشہ تارکین وطن کے مسائل حل کرنے اور تارکین وطن کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اٹلی نے ہمیشہ انسانیت کی بہتری کیلئے کام کیا ہے اور کر رہے ہیں جو قابل تعریف ہے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ 45 سالہ جیورجیا میلونی اٹلی کی پہلی خاتون وزیراعظم ہیں جو کہ سابقہ اطالوی آمر بینیتو موسولینی کے بعد اقتدار پر فائز لیڈر ہے جیورجیا میلونی کی سیاسی خدمت کسی سے چھپی نہیں ہے انہوں نے ہمیشہ اٹلی عوام کی بہتری کیلئے جو اقدامات کیے ہے وہ ہمیشہ اٹلی عوام یاد رکھے گی بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے اپنی مبارکبادی پیغام میں کہا کہ جیورجیا میلونی کو وزیراعظم اٹلی منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ نئی منتخب وزیراعظم سے امید کرتا ہوں کہ وہ غیر ملکی تارکین وطن کے مسائل و مشکلات پر توجہ دینے میں اہم کردار ادا کریگی تا کہ مقیم تارکین وطن کو درپیش مسائل و مشکلات سے نجات مل سکے انہوں نے کہا کہ نئی اطالوی حکومت اٹلی میں مقیم غیر ملکی تارکین وطن کو روزگار کے مواقع فراہم کریں انہوں نے مزید کہا کہ تارکین وطن کو بھی چاہیے کہ اٹلی قوانین کی پاسداری کریں کیونکہ قوانین کی پاسداری ہر فرد کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے