ضلع کے شہر پنچایت گھوگھلی میں واقع دارالعلوم اہل سنت بحر العلوم میں پیر کے روز صبح 10بے تنظیم المکاتب والمساجد ضلع مہراج گنج کی ممبر سازی مہم کے تحت ایک نشست مولانا سید شاہ عالم کی سرپرستی مولانا نور عالم مصباحی کی صدارت میں منعقد ہوئی اس موقع پر مولانا توفیق عالم سراجی استاد مدرسہ گوپالا نے کہا کہ تنظیم المکاتب کا مقصد ائمہ مساجد کو مربوط کرنا ہے جو وقت کی اہم ترین ضرورت ہے مولانا اشتیاق احمد قادری دارالعلوم اہل سنت کہر گڈی نے تنظیم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ تنظیم کا مقصد مساجد و مدارس کو باصلاحیت ائمہ و اساتذہ فراہم کرنا نیز جن جگہوں پر مالی دشواریوں کے سبب امام نہیں رکھے جارہے ہیں وہاں تعاون کرتے ہوئے امام کا انتظام کرنا ائمہ مساجد کی تقرری و برخواست گی کو انصاف کے ساتھ مربوط کرنا ائمہ مساجد و اساتذہ مکاتب کی بوقت ضرورت مالی معاونت کرنا ہماری ترجیحات میں سے ہیں مولانا وسیم اختر عزیزی، مولانا قمر الزمان علیمی نے تنظیم کے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ائمہ مساجد و اساتذہ مکاتب سے تنظیم کی رکنیت حاصل کرنے کی اپیل کی جس پر نشست میں موجود تقریبا دو درجن مواضعات کے مساجد کے ائمہ و اساتذہ نے ممبری شپ فارم پر کرتے ہوئے تنظیم میں شامل ہوئے قاری محمد عظیم الدین نظامی مولانا عرفان تنویری نے اپنے بہترین تاثر کا اظہار کیا آخر مولانا اشتیاق احمد قادری کی دعا پر نشست کا اختتام ہوا اس موقع پر مولانا امام الدین جامعی مولانا معراج الدین حافظ خیر الدین علی مولانا محمد افضل حسین مولانا محمد جمال الدین مصباحی مولانا سجاد علی مولانا عبد الغنی مولانا شمس الہدیٰ مولانا رضی اللہ مولانا محمد عمران قادری قاری سراج احمد نظامی مولانا مشتاق احمد حافظ محمد علی سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے۔


محمد رمضان امجدی مہراج گنج