مذہبی گلیاروں سے مہاراشٹرا

حضرت برہان ملت ہمہ جہت خوبیوں کے مالک تھے: الحاج محمد سعید نوری

  • دفتر آل انڈیا سنی جمعیةالعلماء میں خلیفہ اعلیٰ حضرت برہان ملت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

ممبئی: دنیائے سنیت کے عظیم پیشوا مجدد اسلام امام احمدرضا کی خدمات جلیلہ کے تذکرے رہتی دنیا تک ہوتے رہیں گے- آپ جہاں زبردست عالم و محدث گزرے ہیں وہیں لاکھوں شاگرد وخلفاء بھی چھوڑے ہیں- ان میں ایک بڑا نام برہان ملت حضرت علامہ شاہ برہان الحق جبلپوری علیہ الرحمہ کا ہے جن کو اللہ تعالی نے کثیر خوبیوں سے نوازا تھا- برہان ملت کو فقہ وافتا پر زبردست مہارت حاصل تھی- خود اعلٰی حضرت شاہ امام احمدرضا آپ کی فقہی بصیرت سے مطمئن وخوش تھے- اور آپ پر کامل اعتماد فرماتے- آپ کو اپنا فرزند روحانی فرماتے- آپ کا وصال 26ربیع الاول 1405ھجری/ 20دسمبر 1984ء شب جمعہ ہوا- اسی مناسبت سے دفتر ھذا میں ایک بزم محبت آپ سے منسوب کی گئی- جس میں قائدملت خلیفہ تاج الشریعہ حضرت الحاج محمد سعید نوری صاحب بانی رضا اکیڈمی نے آپ کی خدمات کو یاد کیا
اور کہا کہ حضرت برہان ملت جہاں پلند پایہ عالم دین تھے اسی کے ساتھ ملی و قومی احوال پر بھی گہری نظر رکھتے تھے اور سماجی مسائل کی نزاکت کو بخوبی سمجھتے تھے-
آپ کی شخصیت کے سامنے بڑے بڑے حکام وافسران گفتگو کرنے میں خوف کھاتے- بڑی شان رکھتے تھے حضرت برہان ملت علیہ الرحمہ-
نوری صاحب نے مزید کہا کہ آج ہم تھوڑی سے تکلیف پر گھبرا جاتے ہیں
آپ کے زمانے میں ایک دو نہیں ہزاروں قومی مسائل آۓ جن سے محسوس ہوتا کہ ہوائے کفر اسلام کو لے اڑے گی لیکن برہان ملت نے ہر مسئلہ کا جم کر مقابلہ کیا اور باطل کو شکست دی- ایسی جامع کمالات شخصیت کیلئے دوچار صفحات نہیں مکمل کتاب کی ضرورت ہے- مولانا عبد الجبار اعظمی ماہرالقادری چشتی ہندوستانی مسجد نے برہان ملت کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ سے اعلی حضرت بڑی محبت فرماتے تھے-آپ بے باک قائد و مذہبی رہنما تھے- آج ایسے بزرگوں کو یاد کرنا ان کے نام کی محافل سجانا ہم سب کی ذمہ داری ہے- دفتر انچارج مولانا خلیل الرحمن نوری و مصنف کتاب "عظیم محمدﷺ” مفتی اہراہیم آسی صاحبان نے بھی حضرت برہان ملت کی خدمات کو یاد کیا- قل شریف وفاتحہ خوانی کے ذریعے امت مسلمہ کی فلاح وبہبود کیلئے دعا کی گئ- مجلس محبت میں قاری عبدالرحمن ضیائی دارالعلوم حاجی علی گوونڈی، قاری نظام الدین جامعہ قادریہ، قاری علاء الدین گوونڈی، حافظ جنید رضا رشیدی، ابراہیم طائی چیئرمین مسلم کونسل، عبد الرزاق منیار چیف پبلک کمپلینٹ سینٹر، صدیق بھائی بائیکلہ، عرفان شیخ غوث اعظم ینگ ٹرسٹ گوونڈی
وغیرہ موجود تھے-

فقط
مولانا محمد مقصود علی خان نوری
جنرل سکریٹری آل انڈیاسنی جمعیةالعلماء ممبئی

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے