بارہ بنکی سیاسی گلیاروں سے

حاجی وارث علی شاہ کے والد جناب دادا میاں کے مزار پر پیش کی گئی پرینکا گاندھی کی چادر

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر برج لال خابری کی ہدایت پر سابق وزیر نسیم الدین صدیقی، نکول دوبے، تنج پونیا، ستیش اجمانی، نعیم صدیقی، سشیل پاسی، اتر پردیش کانگریس کے صوبائی صدر کی قیادت میں ایک 17 رکنی ایک وفد "جو رب ہے وہی رام ہے”کا پیغام دینے والے صوفی بزرگ حاجی وارث علی شاہ کے والد دادا میاں کی یاد میں کارتک مہینے کے سالانہ عرس میں حاجی صاحب کے آستانے دیویٰ شریف پہنچ کر، اتر پردیش کانگریس کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا کی طرف سے بھیجی گئی چادر پیش کی اور ملک میں باہمی بھائی چارہ برقرار رکھنے کی دعا کی۔
چادر پوشی کے بعد وفد نے حاجی وارث علی شاہ مسولیم کمیٹی دیویٰ شریف کے منیجر شاد محمود وارثی عرف صدو میاں سے ملاقات کی اور کانگریس کمیٹی کے قومی جنرل سکریٹری ریاستی انچارج محترمہ پرنیکا گاندھی نے میلے میں ملک و بیرون ملک سے آٸے زاٸرین کو دلی مبارکباد اور ملک میں آپسی بھاٸی چارہ قاٸم رہے دعا سےمتعلق پیغام پیش کیا۔
آل انڈیا نیشنل کانگریس کمیٹی کی اتر پردیش کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی جانب سے حاجی صاحب کے آستانے پر چادر چڑھانے والوں میں سشیل پاسی، نعیم صدیقی، فرحان وارثی، راہل ترپاٹھی، محمد علی، محسن، راجندر پرساد ورما، دانش اعظم وارثی، اختر ملک، نیتن سنگھ، شاہنواز خان، عفر علی، محمد شہزادے عالم، مسز گوری یادو سمیت سینکڑوں مقامی کانگریسی شامل تھے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے