بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) نائب تحصیلدار پونم تیواری کی صدارت میں منعقد یوم مکمل تصفیہ تھانہ میں چارفر یادیوں نے شکایتی خط دے کر انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔سبھی معاملے محصول سے متعلق ہونے پر محصول اور پولیس کی مشترکہ ٹیم بناکر تصفیہ کیلۓ ہدایت دی گٸی ہے۔ہر ماہ کی آخری دو سنیچر کو یوم تصفیہ تھانہ کا انعقاد گزشتہ برس سے ہورہا ہے جس میں کافی تعداد میں لوگ اپنی شکایت لے کر افسران کے سامنے پیش ہوتے ہیں۔اگر شکایت محکمہ محصول سے ہوتی ہے تو محکمہ محصول اور پولیس کی مشترکہ ٹیم بناکر معاملے کا تصفیہ کرایاجاتا ہے۔
نائب تحصیلدار پنم تیاری اور انسپکٹر انچارج شیر نارائن سنگھ کو کاشی پروا تھانہ بدوسرائے کے رہنے والے گنگارام ولد رام پرکاش نے درخواست دیتے ہوۓ کہا کہ میری پشتینی کھنڈر نمامقام پر ظالم پور موضع کے رہنے والے ستیہ گروپرساد ولدلال جی ورما زبردستی قبضہ کررہے ہیں۔شہاب پور کے رہنے والے عشرت علی ولد اشرف علی نے گاٶں کے ہی عقیل ولد منا کے ذریعہ ناجاٸز قبضہ کرنے کی شکایت کی۔دھرولی کے رہنے والے دویندرکمار ولد دکھنتی نے رام سمجھ ولد ہری لال کے ذریعہ قبضہ کرنے کی شکایت کی وہیں مسولی کے رہنے والے موہت کمار ولد چھوٹے لال نے چکروڈ کی پیماٸش اور پٹاٸی کرنے کا مطالبہ کیا۔یومِ تصفیہ تھانہ میں افسران نے شکایتوں کے تصفیہ کے لٸے ٹیم تشکیل کی ہے۔اس موقع پر چوکی انچارج سدھیر کمار وغیرہ موجود رہے۔