بارہ بنکی

ایس ڈی ایم پریا سنگھ نے کہا دیوالی میں پٹاخوں کی دکانیں آبادی سے رکھیں دور

بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری)تحصیل سرولی غوث پور علاقہ کے کوتوالی ٹکیت نگر کے احاطے میں آج تاجروں اور معززین کا ایک اجلاس منعقد ہوا ۔جس کی صدارت ایس ڈی ایم سرولی غوث پورپریا سنگھ اور رامسنہی گھاٹ سرکل آفیسر رگھویر سنگھ نے کی، ایس ڈی ایم سیرولی غوث پو نے کہا کہپٹاخےدگانےوالے اپنے گھر میں چھوٹے بچوں کو سمجھائیں ۔اورچھوٹے بچوںکوبڑے پٹاخے نہ لاکر دیں۔مہتاب، انار ،کی طرح پٹاخے لائیں تاکہ کوئی حادثہ نہ ہو،کسی طرح کی ناانصافی نہ کریں،دیوالی خوشی کا تہوار ہےاسے مل جل کر منائیں،پٹاخے کی دکانداروںسے کہا کہ پٹاخے کی دکانیں آبادی سے دور لے جائے ، دکانداروں کو آگ بجھانے کاسیلینڈر، ریت وغیرہ رکھنے ہوں گے۔ موقع پر موجود دکانوں کو مکمل طور پرچادر بنا کر رکھیں تاکہ کوئی حادثہ رونما نہ ہو سکے۔جہاں پٹاخوں کی دکانیں ہیں وہاں کسی بھی قسم کے پٹاخے نہ جلائےجائیں۔اس موقع پرموجودآل انڈیا انڈسٹری ٹریڈ بورڈ کے سٹی صدرٹکیت نگر کوتوال سنتوش کمار سنگھ، کرپاشنکر شکلا، اسمبلی اسپیکر سنیل گپتا ضلع نائب صدر راجیش شرما،خزانچی منا رائے ،نائب صدر کرانتی کشیپ، سونو شرما ،قصبہ ایچولی کے صدر محمد ہارون سلمان صدیقی سمیت تاجر اور معززین موجود رہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے