بارہ بنکی۔(ابوشحمہ انصاری) ریاستی حکومت کے سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے دیویٰ میلہ پہنچ کر صوفی بزرگ حاجی وارث علی شاہ کی مزار پر چادر چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا مشہور مقدس مقام دیویٰ میلہ ہے ‘رب ہے وہی رام ہے’ کا پیغام دیتا ہے جہاں دنیا بھر سے عقیدت مند اور حاجی وارث علی شاہ کے چاہنے والے بڑی عقیدت کے ساتھ آتے ہیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ آپسی بھائی چارے اور محبت اور ہم آہنگی کی فضا کا پیغام اس مقام سے پوری دنیا تک جاتا ہے۔ ڈاکٹر دنیش شرما سابق نائب وزیر اعلیٰ،کاخیرمقدم ضلع پنچایت رکن سے تعلق رکھنے والے ضلع پنچایت ممبر اوردیویٰ میلہ کمیٹی کے حکومت کی طرف سے نامزد کردہ رکن محمد احمد شہنشاہ نے انہیں گلدستہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر دنیش شرما سابق نائب وزیر اعلیٰ میرے طالبِ علم کے دور کے ساتھی ہیں۔جو مجھے بہت پیار دیتے ہیں اس پرڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ محمد احمد شہنشاہ سے ہمارا پرانا لگاؤ ہے، وہ بہت سماجی شخصیت ہیں اور عام لوگوں میں بہت مقبول ہیں۔ استقبال کرنے والوں میں وکاس بھون اسٹاف کونسل کے صدر مصطفی خان بھی موجود رہے۔
متعلقہ مضامین
مسلسل بارش نے مچائی تباہی؛ کہیں کٹے سڑک تو کہیں منہدم ہوگئے مکانات
مسولی،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) گزشتہ تین روز سے ہونے والی بارش سے جہاں نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گٸی ہے وہیں کچے مکانات بھی منہدم ہو رہے ہیں۔ موسلادھار بارش کے باعث کئی مقامات پر سڑکیں کٹ گئی ہیں جس سے ٹریفک میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ اس […]
عرفان قریشی آل انڈیا قومی تنظیم کے جنرل سکریٹری منتخب
عرفان قریشی آل انڈیا قومی تنظیم کے جنرل سکریٹری منتخب
ایوارڈ برائے تحقیق و تنقید: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین
بارہ بنکی/دہلی(ابوشحمہ انصاری)پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین، ہندوستانی زبانوں کا مرکز، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی میں اردو کے پروفیسر ہیں۔ ملک و بیرون ملک کی اہم تنظیمیں پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین کی گراں قدر ادبی خدمات کے اعتراف میں اعزازات اور انعامات سے نواز چکی ہیں۔ اردو اکادمی ، دہلی کی طرف […]

