مسولی، بارہ بنکی۔(ابوشحمہ انصاری) بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر ڈاکٹر سنسکرتا مشرا اور اسسٹنٹ ڈیولپمنٹ آفیسر پنچایت جانکی رام نے ایس ایل ڈبلیو ایم کے تحت پنچایت بھون، بڑاگاؤں میں گرام پنچایت اراکین اور گاؤں والوں کے درمیان میٹنگ کی اور گرام پنچایت میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا خاکہ تیار کیا۔
میٹنگ میں بات چیت کرتے ہوئے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر ڈاکٹر سنسکرتا مشرا نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں ہر گھر اور ہاٹ بازار سے ٹھوس کچرے کو اکٹھا کرنے کے لیے روٹ چارٹ تیار کیا جائے گا۔ اس کے بعد، گھر سے کچرا جمع کرنے کے بعد، گاؤں سے کچھ فاصلے پر ایک عارضی جمع کرنے کی جگہ کا انتخاب کرکے عارضی جمع کرنا ہے۔لیکویڈ ویسٹ مینجمنٹ میں گھر سے گرے پانی کا انتظام گھریلو سطح پر کیا جائے گا، کمیونٹی لیول پر بلوٹنگ پٹ، جنکشن چیمبر اور ڈرین بنائے جائیں گے۔ بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر نے گرام پنچایت میں متعدی امراض پر قابو پانے کے لئے کئے جارہے صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ ڈیولپمنٹ آفیسر پنچایت جانکی رام نے کہا کہ گاؤں کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے کچرے کے کنٹینر رکھے جائیں گے اور ہر روز ای رکشا کے ذریعہ صفائی کی جائے گی، سڑک کے کنارے سے گندگی کو دور کرنے کے لیے کمیونٹی اور ادارہ کمپوسٹ گڑھے بنائے جائیں گے۔ سڑکوں اور گلیوں کے کنارے گندگی نہ پھیلائیں۔
گرام پنچایت سکریٹری کرشن کمار سنگھ نے ایس ایل ڈبلیو ایم کے تحت کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کی جانکاری دی۔
اس موقع گرام پردھان نمائندہ نور محمد، پنچایت ممبر رام لکھن، نیلم دیوی، راجندر کمار، مست علی، جنک دلاری، وریندر کمار، انگد گوتم، انور علی، عشرت علی، روپیش ورما،ارون کمار ناگ، فخر الحسن، نورالدین امین سمیت دیگر دیہاتی موجود رہے۔