بارہ بنکی سیاسی گلیاروں سے

حکومت آپ کے ساتھ تن،من،دھن کے ساتھ کھڑی ہے: لکشمی نارائن چودھری

  • وزیر گنا وکاس اور شوگر میل نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) وزیر گنا وکاس اور شوگر میل لکشمی نارائن چودھری نے بارہ بنکی ضلع کی تحصیل رام نگر کے ہیتما پور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ لوگوں سے بات کی اور امدادی سامان تقسیم کیا۔ پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاؤس رام نگر پہنچے اور گارڈ آف آنر کی سلامی لی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ کسی کو سیلاب کی وجہ سے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔تحصیل رام نگر کے تحت ہیتما پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقے میں سیلاب سے متعلق امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ امدادی سامان کی تقسیم کے دوران انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقے میں جو لوگ بے گھر ہو گئے ہیں، انہیں جلد از جلد وزیر اعلیٰ ہاؤسنگ اسکیم کے تحت مکانات الاٹ کیے جائیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔حکومت آپ کے ساتھ تن، من،دھن کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس آفت کی گھڑی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلابی علاقوں کی نگرانی وزیر اعلیٰ خود کر رہے ہیں۔ انہوں نے ہیتما پور باندھے پر عوام کے درمیان انتظامیہ کی طرف سے کئے جا رہے انتظامات کا جائزہ لیا۔ سیلاب متاثرین کی جانب سے بتایا گیا کہ انتظامیہ امدادی سامان کے ذریعے مدد کر رہی ہے۔ ریاستی وزیرلکشمی ناراٸن نے ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کی طرف سے کئے جا رہے کام کو بھی سراہا۔
اس دوران ضلع مجسٹریٹ اویناش کمار، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راکیش سنگھ، ڈپٹی کلکٹر رام نگر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سرولی غوث پور، ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رامسنہی گھاٹ، ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر اور متعلقہ محکمے کے افسران موجود رہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے